ایران کے خلاف ٹرمپ کی نئی بیان بازی

ایران

?️

سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف اپنی بیان بازی جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ ڈیاگو گارسیا جزیرے اور فیئر فورڈ ائیر بیس پر واقع اپنے فوجی اڈوں کو استعمال کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو دیئے گئے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیاگو گارسیا جزیرے کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ ڈیاگو گارسیا جزیرے کو کرائے پر دینا کوئی مناسب اقدام نہیں ہے اور اس جزیرے کے حوالے سے 100 سالہ لیز پر داخل ہونا ایک بڑی غلطی ہوگی۔
انہوں نے اس جزیرے کی ملکیت سے متعلق دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ جو لوگ ڈیاگو گارسیا پر حق اور ملکیت کا دعویٰ کر رہے ہیں، ان کے دعوے ہمارے نزدیک من گھڑت ہیں۔
امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی جھوٹی دھمکیوں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ممکن ہے کہ امریکہ کو کسی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ڈیاگو گارسیا اور فیئر فورڈ ائیر بیس استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئے، ایسا خطرہ جو برطانیہ اور دیگر دوست ممالک کو لاحق ہو سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو متنبہ کرتے ہوئے دوبارہ حکم عدولی کے لہجے میں کہا کہ برطانیہ کو کسی بھی صورت میں ڈیاگو گارسیا پر اپنا کنٹرول نہیں کھونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

امریکا کے ساتھ ہر طرح کی جنگ کے لیئے مکمل طور پر تیار ہیں: شمالی کوریا

?️ 19 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے

بزدار حکومت کا نعرہ سارا پنجاب ہمارا کی بنیاد پر ہے: فیاض چوہان

?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ

صیہونی امریکہ سے بھی ناراض، وجہ؟

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکام نے خطے سے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز

فلسطین کی آزادی تک مسلح کاروائیاں جاری رہیں گی:حماس

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے

جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابی عمل کا حصہ نہیں

?️ 17 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جماعت

صیہونی میڈیا کا یمنی میزائل طاقت کا اعتراف

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے یمن کی عسکری قوت، خاص طور

بن سلمان کی بلیک کامیڈی اور گرین عرب

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گرین سعودی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے