?️
سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہناہے کہ ایرانی قوم نے اس سے پہلے بھی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں بہارکے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، سپاہ کی توجہ ملک کی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر مرکوز ہے۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نےاستقامت اور پائداری کے ساتھ گذشتہ 42 برسوں میں انقلاب اسلامی کے خلاف دشن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے اورایرانی عوام مستقبل میں بھی ہوشیاری اوربیداری کے ساتھ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔
سپاہ نے اپنے بیان میں ملک کے استقلال اورترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران مختلف شعبوں میں ترقی اورپیشرفت کی سمت گامزن ہے، سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپاہ کی توجہ ملک کی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر مرکوز ہے اور ہم کسی کو ملک کی طرف آنکھ اٹھانےکی اجازت نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ: سابق ججوں کی پنشن و تنخواہوں میں کٹوتی کیلئے دائر درخواست اعتراض کے ساتھ واپس
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججوں کی پنشن اور دیگر
جنوری
پیوٹن جیت نہیں سکتے: جرمن چانسلر
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں روس کی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے
ستمبر
عالمی برادری اعتراف کرے بھارت ایک ہندوتوا انتہاپسند ریاست بن چکا، بلاول بھٹو
?️ 19 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
ستمبر
امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل دورہ، ہزاروں فلسطینیوں نے شدید احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے
?️ 26 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دنیا بھر میں دہشت گردوں کے سب سے
مئی
’ایک شخص نے دوسرے کو کیا کہا، اب سپریم کورٹ اس پر بھی ایکشن لے گی؟‘
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت
اگست
اسحاق ڈار سے نمائندہ یورپی یونین کا رابطہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی خارجہ
ستمبر
اٹلی کی اسرائیل پر شدید تنقید
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اسرائیل کے غزہ
جون
کیا پی ٹی آئی کے قاعدین بھی پارٹی کے بانی کی رہائی نہیں چاہتے؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا
جون