?️
سچ خبریں:ٹرمپ کے ایرنی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف جو پابندیاں عائد کی تھیں، بائیڈن انتظامیہ میں انھیں کم کرکے ایران پر احسان کرنے کی کوشش کی پر ایران نے دوٹوک انداز میں کہہ دیا کہ یہ کافی نہیں ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد ایران پر جو پابندیاں عائد تھیں ان میں سے کچھ کو بائیڈن انتظامیہ نے ہٹانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دینے کی کوشش کی تاکہ اس سے امریکا کی نیک نیتی ثابت ہو تاہم ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے دو ٹوک جواب دیا کہ یہ اچھا قدم ہے، اچھی نیت کا اظہار ہے لیکن کافی نہیں ہے۔
واضح طور پر یہ دو ٹوک جواب ایران کی مضبوط پوزیشن کی علامت ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ایران، امریکا کو کوئی امتیاز دینے کے لئے تیار نہیں ہے، یعنی ایران نے ایٹمی شعبے میں جو پیشرفت کی ہے اسے امریکا کی خواہش پر قربان نہيں کرے گا۔
قابل ذک رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کو امریکا پر اعتماد نہيں ہےجبکہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی رہبر انقلاب کے بہت قریبی مانے جاتے ہیں ، وہ بھی ایٹمی شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ہاتھ سے نکل جانے کے بالکل بھی موڈ میں نہیں ہیں اور نہ ہی میزائل، آبدوز اور ڈرون طیاروں کی ٹکنالوجی کے میدان میں جاری تیز پیشرفت کی رفتار کم کرنے پر آمادہ ہیں۔
ایران کے طاقتور عہدیدار علی شمخانی جو اعلی قومی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری بھی ہیں، ٹوئٹ کر چکےہیں کہ تہران ایٹمی تحقیقات اور پیشرفت کو رکنے نہیں دے گا اور اس حق کو کوئی بھی سمجھوتہ محدود نہیں کر سکتا۔
مشہور خبریں۔
ہم فلسطینیوں کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھ سکتے:شلٹز
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ
مارچ
ٹرمپ کو کٹگھرے میں کھڑا کرنا چاہئے؛دس لاکھ امریکیوں کا مطالبہ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے توسیع طلب ایک گروپ نےا س ملک کے اٹارنی
فروری
اب تک غزہ کی جنگ کے نتائج اور پیغامات
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جو نسل
نومبر
ٹرمپ کے بیٹے کی سوڈانیوں کی توہین
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے نہایت ہی
اپریل
IRGC کو یورپ میں دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا جا سکتا، وجہ ؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بوریل نے یورپی
ستمبر
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے
اکتوبر
بلگراد میں صربیا کے خلاف دسیوں ہزار مظاہرین کا احتجاج
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صربیا کے دارالحکومت میں دسیوں ہزار افراد ایک بار پھر سڑکوں
مئی
عالمی معاشی جنگ شروع ہونے والی ہے:روس
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی