ایران نے بلاشبہ اسرائیل کو جکڑ رکھا ہے: ایوی اشکنازی

ایران

?️

سچ خبریں: صہیونی میڈیا معاریو نے اسرائیلی تجزیہ کار آوی اشکنازی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہیکر گروپ "حنظلہ” کے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینٹ کے موبائل فون میں داخل ہونے کے واقعے کے بعد، ایران نے بلاشبہ اسرائیل بالخصوص اس کے داخلی سیکیورٹی ادارے کو انتہائی مشکل صورتحال میں لا کھڑا کیا ہے۔
اشکنازی نے کہا کہ نفتالی بینٹ ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں شاباک کی اہم شخصیات کے تحفظ یونٹ 730 کی حفاظت حاصل ہے۔ شاباک کا اس سکینڈل سے خود کو دور رکھنے کی کوشش اس معاملے میں کام نہیں آئے گی۔ شاباک ان شخصیات کے پورے سیکیورٹی سسٹم کی ذمہ دار ہے جن کی وہ حفاظت کرتا ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا چشم پوشی کی گنجائش نہیں ہے۔ نتیجتاً، ڈیوڈ زینی کی قیادت میں شاباک ناکام ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف بینٹ کا فون ہیک ہونا نہیں ہے، بلکہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ ایران مختلف طریقوں سے اسرائیل میں نفوذ کی منظم کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے سائبر سپیس کو اسرائیلی ہدفوں پر حملے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
اشکنازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس صورت حال کو غلط طریقے سے منیج کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ادارے کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ آج ایرانیوں نے نفتالی بینٹ کا فون ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، کل وہ اسرائیل کے اسٹریٹجک سسٹمز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اس وقت بہت دیر ہو چکی ہو گی۔
واضح رہے کہ صہیونی ریجم کے چینل 12 نے دو روز قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی ہیکرز نے صہیونی ریجم کے سابق وزیر اعظم "نفتالی بینٹ” کا فون ہیک کر لیا ہے۔ ہیکرز نے بینٹ کے نجی نمبرز، تصاویر اور اندرونی گروپوں سے متعلق ہزاروں گفتگوں کو لیک کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین میں حساس معلومات کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین

ٹرمپ کا ایران و اسرائیل میں جنگ بندی کا دعویٰ اور حقیقت

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ بندی

امریکی صدر کا مغربی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال کا

20 سال سے زائد امریکی جیل میں قید طالبان کے دو ارکان کی رہائی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان کے دو ارکان عبدالکریم اور عبدالظاہر صابر بالترتیب گوانتانامو میں

گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی‘ کئی شہروں کی بجلی معطل

?️ 31 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی

امریکی الکشن امیدواروں میں افراتفری

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:مظاہرے ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹیس نے کہا کہ

واشنگٹن روس میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدارتی امیدوار اور ارب پتی امریکی کاروباری وویک رامسوامی

عراقی خاندان کے قتل میں دو امریکی فوجی ملوث: بی بی سی

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: بی بی سی کی پیر کے روز شائع ہونے والی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے