ایران سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں: جولانی

جولانی

?️

ایران سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں: جولانی
شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے کہا ہے کہ اگرچہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام اور ایران کے تعلقات میں سردمہری آئی، لیکن یہ اختلافات دائمی نہیں ہوں گے۔
جولانی نے شامی نیوز چینل الاخباریہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دمشق خطے میں امن چاہتا ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ تناؤ یا دشمنی نہیں چاہتا۔ انہوں نے زور دیا کہ شام کی پالیسی ہمیشہ خودمختاری اور قومی مفاد پر مبنی ہوگی۔
جولانی  نے انکشاف کیا کہ شام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے سکیورٹی معاہدے یا اس کے متبادل پر بات کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، اسرائیل شام کو ایک مستقل تنازع کا میدان بنانا چاہتا تھا اور ملک کو تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ روس شام کے لیے ایک اہم اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو پُرسکون اور سنجیدہ انداز میں آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
احمد الشرع نے بتایا کہ شام اس وقت ایک عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے جس میں صدارتی خلا کو پُر کرنے، پارلیمانی انتخابات اور آئین سازی جیسے اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سویدا میں حالیہ کشیدگی قبائلی اور مقامی اختلافات کا نتیجہ تھی، جسے ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
اس نے کہا کہ شام کسی بھی قیمت پر اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے ساتھ جاری مذاکرات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ رکاوٹوں کے باوجود معاہدہ مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
شامی عبوری حکومت کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی معیشت کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ نو ماہ میں 1150 نئی پیداواری لائنیں شروع کی گئی ہیں جبکہ کئی فیکٹریاں دوبارہ بحال کی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہم سیاسی شرائط پر ملنے والی امداد یا قرضوں پر انحصار نہیں کرنا چاہتے، بلکہ سرمایہ کاری کے دروازے کھولنے پر یقین رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں کمی کی قرارداد مسترد

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:امریکی سینٹ نے ایک قریبی ووٹنگ (48 مخالف بمقابلہ 47 حمایتی)

یوکرین مذاکرات میں یورپ تباہ کن کردار ادا کر رہا ہے: روس

?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: روسی خارجہ پالیسی کے ایک نمایاں نمائندے نے الزام

امیر مقام کا صوابی کا دورہ، سیلاب میں 13افراد کھونے والے شہری سے اظہار تعزیت

?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا صوابی کا

مراکش سے امریکہ تک فلسطین کی عالمی حمایت

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں اور

صدر مملکت کا اقلیتوں کے نام پیغام

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر

بغیر اجازت ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جائیداد کے لیے ولدیت کا تنازع

فوجی طاقت کو جدید بنانے کے راستے پر یورپ کے بھاری اخراجات

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: جرمن ریڈیو نے بعض یورپی ممالک کے اپنی فوجی طاقت

امریکی صدر کا مغربی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے