?️
ایران اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی سے اسرائیل پریشان
ایران اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفارتخانوں کے دوبارہ افتتاح کے امکانات پر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صہیونی پلیٹ فارم جی ڈی این نے رپورٹ کیا کہ تہران اور قاہرہ کے درمیان سفارتخانوں کی بحالی اور سفیروں کے تبادلے کا فیصلہ خطے کی سیاسی بساط پر غیر متوقع اثرات مرتب کر سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب علاقائی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ایران اور مصر کے تعلقات کی مکمل بحالی کو ایک "حیران کن پیش رفت” قرار دیا اور کہا کہ 1980 سے جاری سفارتی تعطل کے بعد دونوں ممالک جلد سفیروں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دسمبر 2024 میں مصر کا دورہ اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ یہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد کسی ایرانی صدر کا قاہرہ کا پہلا دورہ تھا۔
دوسری جانب مصر میں ایران کے مفادات کے دفتر کے سربراہ مجتبی فردوسیپور نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفیروں کے تبادلے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے اور تعلقات ایک نئے اور وسیع مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: ایئر چیف
?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر
جون
شبانہ اعظمی کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب
?️ 11 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے برقع
فروری
صدر مملکت اور آرمی چیف کی بیک وقت لاہور میں موجودگی، افواہوں کا بازار گرم
?️ 12 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں جاری حالیہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر
نومبر
بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک
?️ 27 نومبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
نومبر
مہاجرین کو قبول کرنے پر جرمن حکومتی اداروں کے درمیان تنازعات
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن فوکس میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اپریل
کل ملک بھر میں پیٹرول نہیں ملے گا
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں
نومبر
یوکرائن کے معاملے میں پنٹاگون کا ایک بار پھر روس کو انتباہ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزات دفاع پنٹاگون نے یوکرائن کے معاملے میں ایک بار
فروری
القدس شوٹنگ آپریشن میں صیہونی فوجی ہلاک
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامت کاروں کی فائرنگ
اکتوبر