ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا:سابق پاکستانی سفیر

 ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا:سابق پاکستانی سفیر

?️

 ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا:سابق پاکستانی سفیر
پاکستان کی سابق سفیر برائے ایران رفعت مسعود نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کسی بھی قسم کی امریکی زور زبردستی یا فوجی دباؤ کو قبول نہیں کرے گی اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
رفعت مسعود نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز (IPS) کے آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے جاری جوہری مذاکرات کے تناظر میں کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں اور خطے میں کشیدگی کے پس منظر میں امریکہ اور اسرائیل کو اندازہ ہو چکا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام انتہائی مضبوط ہے، اور اگر کسی قسم کی فوجی محاذ آرائی ہوئی تو اس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوں گے۔
رفعت مسعود، جو اگست 2018 سے نومبر 2019 تک تہران میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں، نے یاد دلایا کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ پہلی مرتبہ امریکہ کے صدر بنے تو انہوں نے جوہری معاہدے  سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ان کے مطابق یہ ایک عالمی معاہدہ تھا جس کے تحت ایران اپنی افزودگی کی سرگرمیوں کو محدود کرتا جبکہ اس کے بدلے میں پابندیاں اٹھائی جاتیں اور ایران میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوتی — جو ایک “ون ون” صورت حال تھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا جانے والا نیا معاہدہ ان کی ذاتی سیاسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، تاہم امریکہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایرانی عوام سخت جان اور انقلابی مزاج رکھتے ہیں اور کسی بھی فوجی تسلط کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔
سابق سفیر نے ایران کو درپیش معاشی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ پابندیاں ان مشکلات کی بڑی وجہ ہیں، حالانکہ ایرانی معاشرہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ہے اور اپنی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ

صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ایک میزائل کافی ہے؛روس کا برطانیہ کو انبتاہ

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:روس نے برطانیہ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ

سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا

?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی

غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کہاں تک پہنچی؟

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:  غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے زیر حراست

سعودی کا رخ دمشق کی طرف؛ کیا بن سلمان مسائل سے بھاگ رہے ہیں؟

?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:االمیادین نیٹ ورک نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں اس ملک کے

’روپے کی قدر میں اضافہ عارضی ثابت ہوسکتا ہے‘

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گولڈمین گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر

عرب ممالک صیہونیوں کا استقبال کرکے عدم استحکام کا ثبوت دیتے ہیں: فلسطینی مقاومت

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:  فلسطین میں اسلامی جہاد موومنٹ نے بحرین کی جانب سے

صیہونی دہشت گردی کو روکنے کے لیے عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کی میزبانی میں پاکستان کی سیاسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے