?️
سچ خبریں:ایک خصوصی فوجی ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین درجہ بندی میں ایران کی مسلح افواج کو دنیا کی اعلیٰ طاقتوں میں شامل کیا ہے۔
یاہو نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گلوبل فائر پاورخصوصی فوجی ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین درجہ بندی میں ایران کی مسلح افواج کو دنیا کی اعلیٰ طاقتوں میں شامل کیا ہے۔
ویب سائٹ نے ہفتے کے روز لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بڑی عسکری طاقتوں میں ہوتا ہے،اس ویب سائٹ نے 144 ممالک اور صیہونی فوج کا جائزہ لیا،اس درجہ بندی میں ہر ملک کے فوجی سازوسامان اور افواج کی مقدار کے ساتھ ساتھ مالی صورتحال، جغرافیہ اور دستیاب وسائل جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
گلوبل فائر نے اپنے جائزے میں ایران کو ٹینکوں کے بیڑے، میزائل اور راکٹ لانچروں کی طاقت نیز کل فعال فوجی قوت جیسے شعبوں میں سرفہرست 10 ممالک کی فہرست میں رکھا ہے،جائزے میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2023 تک ایران کے پاس 4000 سے زیادہ ٹینک اور 1000 سے زیادہ راکٹ اور میزائل لانچر ہیں نیز 575000 افراد پر مشتمل اس ملک کے فعال فوجی اہلکار دنیا کی ساتویں بڑی فوجی قوت ہیں۔
اس خصوصی ویب سائٹ نے ایران کی مسلح افواج کو 2712 پوائنٹس دیے ہیں، اس درجہ بندی میں امریکہ، چین اور روس سب سے اوپر ہیں جبکہ ہندوستانی فوج بھی اس درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے،اس درجہ بندی میں سعودی فوج 22ویں اور صہیونی فوج 18ویں نمبر پر ہے جو ایران سے ایک درجہ نیچے ہے۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی ایران کی فوجی کامیابیوں اور میزائل صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ ایرانی میزائل تل ابیب اور واشنگٹن کی سلامتی کے لیے ایک کثیر الجہتی خطرہ بن چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں آج صبح سے اب تک 42 افراد شہید
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی میڈیا آفس کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
غزہ میں طبی شعبہ بدستور بحران کا شکار امدادی سامان کی شدید قلت برقرار
?️ 26 اکتوبر 2025غزہ میں طبی شعبہ بدستور بحران کا شکار امدادی سامان کی شدید
اکتوبر
روس کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ اسے کس چیز سے خطرہ ہے: لاوروف
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: جنوبی افریقہ میں روسی سفارت خانے نے یوکرین کے تنازعے
جون
گستاخ رسول کو بے نقاب کرنے والا صحافی گرفتار
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بھارتی پولیس نے حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر
جون
لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے
مئی
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیر اعظم
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فرسودہ
جولائی
فلسطینی اتھارٹی اور صیہونیوں کے درمیان کشیدگی
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کی تشکیل سے
نومبر
مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 45.61 روپے
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے سال کے پہلے ہی ماہ مہنگی بجلی
فروری