?️
سچ خبریں:ایرانی صدر نےجمہوریہ چین کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کےقومی دن اور عوامی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اپن ہم منصب چینی کے نام ایک پیغام میں کہاکہ یقینا ایران اور چین کے درمیان پائیدار اعتماد بین علاقائی تعاون کو ترقی ، استحکام اور امن میں بدل سکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم ریئسی نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے نام ایک پیغام میں کہا کہ میں خلوص دل سے چین کی عظیم قوم کوان کی شان اور ان کے قومی دن اور عوامی دن جمہوریہ چین کے قیام کی 72 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایرانی صدر نے مزید کہاکہ حالیہ دہائیوں میں چین کی شاندار کامیابیاں اس کی عظیم قوم کے اتحاد اور یکجہتی اور قومی ترقی کے حصول کے لیےکام کرنے والےبا عظمت دانشمند رہنماؤں کی وجہ سے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عالمی سیاسی ایجنڈے میں ترقی کی ترجیح کے لیے چین کی مسلسل وابستگی ایک متحد چین ، ایک عادلانہ ، بین الاقوامی نظم و ضبط اور تمام ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے مفاد کی عکاسی کرتی ہے۔
رئیسی نے مزید کہا کہ تہذیبیں اور جامع اسٹریٹجک ،شراکت دار سٹریٹجک تعاون اور جیت کے تعاون کے ذریعے حقیقی کثیرالجہتی مفادات کے حصول کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ یقینی طور پر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اعتماد ایک روڈ بیلٹ اقدام کے ساتھ ساتھ ایک جامع تعاون پروگرام کی شکل میں تعاون کے سیاق و سباق کو وسعت دے سکتا ہے اور بین علاقائی تعاون کو ترقی ، استحکام اور امن میں بدل سکتا ہے۔
ایرانی صدر کےدفتر کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق سید رئیسی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے باب میں ہم مختلف اقتصادی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ اور توسیع کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے نفاذ دیکھنے کوملے گا۔


مشہور خبریں۔
افغان شہریوں کو ’جعلی پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر
اکتوبر
ترکیہ میں معاشی بحران اور غربت کی لہر
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: 2025 عیسوی کا سال ختم ہونے میں زیادہ عرصہ باقی نہیں
نومبر
ایران، روس اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کی تشویش
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے ایران، چین اور روس
مارچ
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی
?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے
اپریل
متحدہ عرب امارات کا غزہ کے مستقبل کے بارے میں اسرائیل سے وعدہ
?️ 1 جولائی 2025اسرائیلی حکومت کی بعض سیاسی شخصیات سے اماراتی حکام کی ملاقات کے
جولائی
ایران صہیونیوں کو آسانی سے حیران کر سکتا ہے:عرب تجزیہ کار
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ کار جومه بوکلیو نے اسرائیل-ایران جنگ کے بعد
جولائی
افغان بچے بارودی سرنگوں کے دھماکوں کا شکار
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے
جولائی
سعودی اتحاد کا سب سے اہم کمانڈر مأرب میں ہلاک
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مأرب میں انٹیلی
دسمبر