?️
سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے ایران کے حملے میں صیہونی حکومت کے نواتیم ایئر بیس کو پہنچنے والے نقصان اور مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں اس بیس کی خصوصیات کا ذکر کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر ایران کے حملے کے دوران نشانہ بننے والے اہداف میں سے ایک مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع نواتیم ایئربیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں چینی میڈیا کا اظہار خیال
صہیونی فوج کے ترجمان نے کل رات اعتراف کیا کہ اس حملے میں مذکورہ فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے، صیہونی حکومت کی فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں نیز ان علاقوں میں زبردست دھماکوں کے بعد آگ لگنے کے واقعات کے بارے میں متعدد تصاویر شائع کی گئی ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے صیہونی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ ایران نے 185 ڈرونز، 36 کروز میزائل اور 110 زمین کی سطح سے زمین پر مار کرنے والے میزائل استعمال کیے ہیں لیکن یہ بتانا ضروری ہے کہ نواتیم ایئر بیس ایران سے 1100 کلومیٹر کے فاصلے پر اور صحرائے النقب میں موشاو نیواتیم کے قریب بئر السبع شہر سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
یہ اڈہ صیہونی حکومت کے جدید ترین F-35 لڑاکا طیاروں کا مرکزی ہیڈکوارٹر ہے جو اسے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد حاصل ہوا ہے، نواتیم بیس کی حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی تھی تاکہ ان جنگی جہازون کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی کارروائی پر نیتن یاہو کے دفتر کا ردعمل
چین کے گلوبل ٹائمز اخبار نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے فوجی ردعمل کو حساب شدہ اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز نے مقررہ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔


مشہور خبریں۔
بعلبک کے تاریخی ورثے کو صیہونی حکومت سے شدید خطرہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:بعلبک کے گورنر نے صیہونی حکومت کے وسیع حملوں پر شدید
نومبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان قونصل خانے دوبارہ کھولنے کا ابتدائی معاہدہ
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب میں ایک غیر ملکی سفارت کار نے اے ایف
اکتوبر
شام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے وسیع معاہدوں کا مخالف
?️ 12 نومبر 2025 شام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے وسیع
نومبر
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک
?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2
دسمبر
کریملن نے پوٹن کی رہائش گاہ ظاہر کرنے سے کیا انکار
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ یوکرین نے راتوں رات
دسمبر
بن سلمان ایک بے رحم لیکن کمزور مجرم
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: 60 منٹس کے آسٹریلوی ورژن نے سعودی ولی عہد محمد
دسمبر
اداکارہ انعمتہ قریشی کے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات
?️ 31 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) سنو چندا، گھمنڈی، دل گمشدہ، نور جہاں، بیچاری مہر
مئی
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل خریدنے کی تصدیق کردی
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس
دسمبر