اگلے چند روز میں افغانستان سے امریکی انخلاء مکمل ہونے کا امکان

افغانستان

🗓️

سچ خبریں:سی این این نے متعدد امریکی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امکان ہے کہ امریکہ اگلے کچھ دنوں میں افغانستان سے انخلا مکمل کر لے گا۔
سی این این کی ایک رپورٹ میں متعدد امریکی حکومتی عہدیداروں کےحوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور اسے مکمل کرنے کے عمل میں آنے والے دن خاص اہمیت کے حامل ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانہ اور کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کے لئے قریب ایک ہزار امریکی فوجی اس شہر میں موجود رہیں گے،واضح رہے کہ یکم مئی کو جب افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کا عمل شروع کیا گیا تو اس کے پاس افغانستان میں تقریبا 2500 امریکی فوجی موجود تھے۔

یادرہے کہ منگل کے روزافغانستان میں تعینات امریکی فوج کے اعلی امریکی کمانڈرجنرل آسٹن ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان سے ہمارےباضابطہ انخلا کے بعد اس ملک کےخانہ جنگی میں داخل ہونے کا امکان ہے، ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکہ یہ انخلا 4 جولائی تک مکمل کرسکتا ہے ،تاہم لیکن ملر نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔

درایں اثنا طالبان عسکریت پسند گروپ نے حال ہی میں شمال مغربی افغانستان میں تقریبا 100 علاقائی مراکز پر قبضہ کرنے کے لئے کامیاب کاروائی شروع کی ہے جن میں سے بہت سارے علاقوں کو انھوں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ادھر افغان فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے رواں ماہ میں 6000 سے زائد طالبان اراکین کو ہلاک کیا ہے تاہم طالبان نے فوج کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے اگرچہ اس وقت بھی اس ملک کے متعدد علاقوں میں فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سیاہ فاموں کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ سلوک

🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کے ہاتھوں دو الگ الگ واقعات میں دو سیاہ

این سی او سی کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو قائل کرنے کا فیصلہ

🗓️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

بائیڈن کے لیے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا دکھ : ہل رپورٹ

🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:   امریکی کانگریس سے منسلک ویب سائٹ ہل نے امریکہ میں

وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے

🗓️ 22 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کیا پڑی

امریکی طرز عمل نے افغانستان میں تباہی مچائی ہے:احمد مسعود

🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ میں

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

🗓️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے

صیہونی وزیر جنگ کی سابق صیہونی وزیر اعظم کے خلاف کاروائی

🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلانت نے صیہونی فوجیوں

لبنانی امونیم نائٹریٹ گودام کا مالک بقاع شہر سے گرفتار

🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے