?️
اگر کوئی قوم امن چاہتی ہے تو اسے اپنے ہتھیار مضبوط کرنے ہوں گے: زلنسکی
یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین ناکام ہو چکے ہیں، ادارے بے اثر ہیں اور امن کے لیے اب بھی ہتھیاروں پر انحصار ضروری ہے۔
زلنسکی نے اپنی تقریر میں کہا کسی قوم کی سلامتی اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ صرف مضبوط اتحادی، بااعتماد شراکت دار اور ہمارے اپنے ہتھیار ہی اس کی ضمانت دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکیسویں صدی بھی پچھلی صدیوں سے زیادہ مختلف نہیں۔ اگر کوئی قوم امن چاہتی ہے تو اسے اپنے ہتھیاروں پر کام کرنا ہوگا۔ نہ بین الاقوامی قوانین اور نہ ہی معاہدے، بلکہ ہتھیار ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کون زندہ رہے گا۔
یوکرینی صدر نے بین الاقوامی اداروں کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ایسا کوئی عالمی ادارہ موجود نہیں جو جنگ کو روک سکے۔ چاہے فلسطین ہو، سومالی یا سوڈان، ان اقوام کو اقوامِ متحدہ سے دہائیوں سے صرف بیانات ہی ملے ہیں۔
انہوں نے غزہ، سومالی اور سوڈان کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کو عالمی نظام سے کوئی عملی مدد نہیں ملی۔ زلنسکی نے شام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں نئی حکومت بھی اب تک عالمی برادری سے پابندیاں ختم کرنے کی منتظر ہے جبکہ اس کا معیشت دباؤ کا شکار ہے۔
زلنسکی نے جدید دور کے سب سے بڑے خطرے یعنی مصنوعی ذہانت کے ذریعے بڑھتی ہوئی اسلحہ سازی پر بھی خدشات ظاہر کیے۔ ان کے بقول: ہم انسانی تاریخ کے سب سے تباہ کن اسلحہ کی دوڑ دیکھ رہے ہیں، کیونکہ اس بار اس میں مصنوعی ذہانت بھی شامل ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا: اگر دنیا حقیقی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتی، اگر ہر خطرے کا جواب دینا ممکن نہیں، اور اگر عالمی سلامتی کے لیے کوئی مؤثر پلیٹ فارم موجود نہیں تو پھر کیا زمین پر کوئی ایسی جگہ باقی رہے گی جو انسانوں کے لیے محفوظ ہو؟
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
’دغا باز دل‘ کی ابتدائی دو دن میں ریکارڈ کمائی
?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی
اپریل
سپریم کورٹ: ’آپ استحکام نہیں چاہتے؟‘ انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست کو
دسمبر
ملک عدنان کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان
?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں
دسمبر
جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف
فروری
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل تیسرے روز حملے
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے پاس اوور کے نام سے
اپریل
کریملن کا سی این این کی رپورٹ پر ردعمل
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پسکوف نے سی این این کی
جولائی
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق: پی ایس ایل
?️ 2 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان میں چل رہے پی ایس ایل کے سبھی
مارچ
اپوزیشن کے لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: ہمایوں اخترخان
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق
مارچ