اپنے لئے جہنم کے دروازے مت کھولو: فلسطینی استقامت کی تل ابیب کو دھمکی

فلسطینی استقامت

?️

سچ خبریں:  مقبوضہ فلسطین کے العاد علاقے میں گذشتہ ہفتے انجام پانے والے استقامتی آپریشن اوراس میں تین صیہونیوں کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے غزہ پٹی میں تحریک حماس کے رہنما یحیی السنوار کوحالیہ استقامتی کارروائیوں کا اصلی عامل و ذمہ دار قراردیا ۔

اس جارحانہ دھمکی کے بعد فلسطینی استقامتی گروہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے استقامتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی حماقت کی تو اسے اسے سخت لواب کے لئے تیار رہنا پڑے گا۔
درایں اثنا تحریک حماس نے السنوار سے اظہاریکجہتی اور ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شہرخان یونس میں واقع السنوارکے گھرکی جانب مارچ کیا۔
تحریک حماس کے سینئررہنما مشیر المصری نے اس مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکام نے اگر السنوار یا استقامتی محاذ کے کسی بھی لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کی تو انھیں اس اقدام کی قیمت اپنی جان سے چکانی پڑے گی ۔ تحریک حماس کے رکن نے کہا کہ سیف القدس ابھی غلاف میں نہیں رکھی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف القدس نامی جنگ تو اس جہنم کے مقابلے میں صرف ایک تفریح تھی جو صیہونیوں کے لئے کھلنے والی ہے۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رکن خالد البطش نے بھی السنوار کو قتل کرنے کی صیہونی دھمکی کو تمام فلسطینیوں کے لئے دھمکی سے تعبیرکیا اور کہا کہ کسی بھی استقامتی رہنما کے ممکنہ قتل کے بعد فلسطینی قوم غاصبوں کے خلاف ایک دلیرانہ جنگ شروع کردے گی۔
البطش نے کہا کہ شہر قدس کے تمام افراد خود کو عوام کی حمایت اور پشت پناہی کا پابند سمجھتے ہیں اورہم انقلابی جوانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی اہداف اوراس کی حیثیت و وقار کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں اور صیہونیوں کے خلاف جدوجہد شروع کردیں ۔

مشہور خبریں۔

ہم امریکہ سے کبھی آمنے سامنے بات نہیں کریں گے

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے آج صبح سویرے امریکہ

سعودی حکام کا قانونی خلا کو پُر کرنے کے لیے تلوار کا سہارہ

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:2015 کے آغاز سے لے کر مارچ 2022 کے آخر تک،

کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر

مسجد اقصیٰ میں 65000 فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:   ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد پابندیوں

اسٹیٹ بینک کا زری پالیسی اجلاس آج، شرح سود 22 فیصد برقرار رہنے کی توقع

?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مرکزی بینک

کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی پر بڑا حملہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے

?️ 8 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں)  کینیڈا میں ایک ایک شخص نے جان بوجھ کر

یمنی ڈرونز اور انہیں گرانے والے امریکی میزائلوں کی قیمت

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کو یمنی ڈرونز کو گرانے والے میزائلوں کے اخراجات

یمن نےسعودی عرب کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کے بارے میں خبردار کیا

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے