اپنے تیل اور گیس کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے:یمنی وزیر دفاع

یمن

?️

سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی کو اپنی قومی اور سمندری خودمختاری پر تجاوز کی اجازت نہیں دیں گے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں پہلا جدید فوجی میڈیکل اسکول کھول رہے ہیں، یہ فیکلٹی اعلیٰ ترین سائنسی سطح پر طبی عملے کو تعلیم دے گی اور خدمت کے لیے تیار کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج ہم نے اپنی کوششوں، سنجیدگی اور صبر سے تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، تاکید کی کہ جنگ بندی کے قیام کے باوجود دشمن کی ہماری قوم کے خلاف مسلسل ہٹ دھرمی ہمارے ملک کے خلاف ان کے پوشیدہ عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔

یمن کے وزیر دفاع نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی عدم تعمیل یمن کی دولت کو لوٹنے میں مغرب کے استعماری عزائم کی عکاسی کرتی ہے ،کہا کہ ہم تیل اور گیس کے وسائل پر تسلط کے لیے جارحین کے منصوبوں اور سازشوں سے آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ یمن کے مشرقی صوبوں میں اس ملک کی دولت کی لوٹ مار کی کارروائیاں لا جواب نہیں رہیں گی جبکہ آزادی کی جنگ کا دارومدار جارحین کو نکال باہر کرنے پر ہے۔ تحریک انصار اللہ کے رہنما، آج ہماری مسلح افواج یمنی قوم کی دولت کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انصار اللہ تحریک کے سربراہ کے مقررہ وقت پر ردعمل کے لیے تیار ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ

?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کہ

تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ تھریڈز پر

جنگ بندی کے بعد غزہ

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں

اسٹاک مارکیٹ شرح سود میں کمی کے 2 روز بعد لڑکھڑا گئی، انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس گر گیا

?️ 18 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی

امریکی فوج نے جدید ہتھیاروں میں معاونت کے لیے اوپن اے آئی سے معاہدہ کرلیا

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک

امریکہ اور جاپان نے کی مشترکہ فضائی مشق

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:  29 جون کو، جاپان کی فضائی دفاعی افواج نے، ریاستہائے

وزیر اعظم نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ہدایات جاری کر دیں

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی

یمن کا مکمل محاصرہ ختم کرنے کے لیے ریاض میں حائل رکاوٹوں پر ایک نظر

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    یمن اس وقت جنگ بندی کی حالت میں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے