اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار

اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار

?️

اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار
اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اٹلی ایک خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے مزید قریب آ گیا ہے اور ہم  امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
اٹالوی خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق، میلونی نے پیر کی شب شرم‌الشیخ میں ہونے والے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "اٹلی غزہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ ایک بہت بڑا موقع ہے۔
انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے کے دن کو ایک عظیم دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ اٹلی نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔
میلونی نے مزید کہا کہ اگر امن منصوبہ عملی جامہ پہنتا ہے تو اٹلی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ایک قدم اور قریب ہوگا۔ میرا ہدف یہ ہے کہ ایک فلسطینی ریاست قائم ہو، اور جب پارلیمنٹ کی شرائط پوری ہوں، تو ہم اس ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں۔
وزیرِاعظم کے مطابق، اٹلی کے فوجی اہلکار برسوں سے فلسطینی پولیس کی تربیت کر رہے ہیں اور وہ رفح میں یورپی یونین کے مشن میں بھی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی غزہ میں "امن و استحکام برقرار رکھنے والی فورس” کا حصہ بننے اور جنگ بندی کی نگرانی کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ شرم‌الشیخ اجلاس مصر کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی۔ اس اجلاس میں بیس سے زائد ممالک کے رہنما اور نمائندے شریک ہوئے، جن میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، ناروے، قطر، ترکی، اردن اور فلسطینی انتظامیہ شامل ہیں۔
ٹرمپ اور قطر، مصر اور ترکی کے رہنماؤں  جو اس معاہدے کے اہم ثالث تھے — نے غزہ امن منصوبے پر دستخط کیے، تاہم قابلِ توجہ امر یہ ہے کہ اسرائیل اور حماس، جو اس معاہدے کے براہِ راست فریق ہیں، تقریبِ دستخط میں شریک نہیں تھے۔

مشہور خبریں۔

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام کیسے ہو سکتا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری

آرمی چیف کی چین اور سعودی عرب کے  وزرائے  خارجہ سے الگ الگ ملاقات

?️ 24 مارچ 2022 (سچ خبریں) آئی ایس پی آر  کے مطابق چیف آف آرمی

سابق چیف جج راناشمیم کو لگا بڑا جھٹکا

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف

مری اور گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) شدید برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے،

سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ

?️ 4 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی حکمرانوں میں اختلاف

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے جنگی کابینہ کے اجلاس میں نیتن

فلسطینی عوام آزادی مشن میں کامیاب ہوں گے:گورنرپنجاب

?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے گورنر پنجاب

غزہ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے:صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا رپورٹ کے مطابق، حماس کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے