اوکرائن امن مذاکرات پر مارکو روبیو اور اسٹیو ویتکاف کے درمیان اختلافات

اوکرائن

?️

سچ خبریں: صیہونی اخبار جیروزلم پوسٹ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویتکاف کے درمیان اوکرائن جنگ کے پرامن حل کی حکمت عملی پر اختلافات کی اطلاع دی ہے۔
اس صیہونی میڈیا کے مطابق، روبیو اور ویتکاف کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مذاکرات کے طریقہ کار اور روس کی وعیدوں پر اعتماد کے درجے پر اختلاف ہے۔
جیروزلم پوسٹ نے لکھا کہ نومبر میں جنیوا میں ہونے والی امن مذاکرات کے دوران، جب روبیو اور ویتکاف کا اوکرائنی حکام سے ملاقات کا پروگرام تھا، ویتکاف قبل از وقت مذاکراتی مقام پر پہنچ گئے اور ایسا رویہ اختیار کیا جیسے وہ روبیو کی موجودگی میں بات چیت نہیں کرنا چاتے۔
اس صیہونی میڈیا نے ویتکاف کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو روس کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ویتکاف نے کیف کو رعایت دینے پر مجبور کیا، جبکہ روبیو نے کریملن پر اقتصادی اور فوجی دباؤ بڑھا کر اسے رعایت دینے پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا۔
جیروزلم پوسٹ نے ناٹو میں سابق امریکی سفیر الیگزنڈر ورشباؤ کے حوالے سے لکھا کہ روبیو اور ویتکاف کے درمیان اختلافات مسئلہ ساز ہیں اور امریکی مذاکراتی ٹیم کی حکمت عملی میں ہم آہنگی کا فقدان اوکرائن امن مذاکرات کے عمل میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے کہا ہے ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ

لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آج آخری دن

?️ 29 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے

سری لنکا میں نہ رکنے والا سیاسی بحران

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں جاری سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا

چین کے دورے میں ٹرمپ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے: ڈیلی بیسٹ

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے کے

کیلیفورنیا کے گورنر کا ٹرمپ پر شدید حملہ

?️ 14 فروری 2026 ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے

امریکہ ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر عمل پیرا ہے: وینس کا مضحکہ خیز دعویٰ

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: جے ڈی ونس، نائب صدر امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ

مستقبل میں 2 ڈیمز لازمی بننے چاہئے

?️ 3 ستمبر 2022روجھان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ

اتحادیوں کا فیصلہ کن اجلاس

?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے