?️
سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک این جی او کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ برٹش ہوم آفس کی نئی امیگریشن پالیسی کے بعد انتخابات کے بعد سے انسانی اسمگلنگ میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے اور یورپی یونین کے کارکنوں کا استحصال بڑھ گیا ہے۔
گارڈین اخبار کی ویب سائٹ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق برگزیٹ برطانیہ میں یورپی یونین کے کارکنوں کے مزید استحصال اور غیر قانونی تارکین وطن کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اس رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے ہوم آفس کے نئے امیگریشن پلان سے انسانی اسمگلنگ کے خطرات بڑھ جائیں گے،واضح رہے کہ برٹش ہوم آفس کے منصوبے کے مطابق غیر انگریزی بولنے والے تارکین وطن اور غیر ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا،رپورٹ میں شام میں برطانوی خاندانوں کے داعش سے منسلک ہونے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اسمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے واقعات میں دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کے درمیان روابط کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انسانی سمگلنگ کے ممکنہ متاثرین کی تعداد کے بارے میں یو کے نیشنل ریفرل میکانزم (این آر ایم) (جدید غلامی کے ممکنہ متاثرین کی شناخت اور حوالہ دینے کا ایک فریم ورک) میں کیا گیا ہےکہ یہ تعداد دس گنا بڑھ کر2012 میں 1182 سے 2020 میں 10613 ہوچکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل ریفرل میکانزم کا کہنا ہے کہ مبصرین کی ایک اور تشویش بچوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہے جو 2016 میں 1279 سے بڑھ کر 2020 میں 4946 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا انسانی سمگلنگ کے متاثرین کو راغب کرنے کے لیے سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارم کے بڑھتے ہوئے استعمال کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے،رپورٹ میں برطانوی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ کے متاثرین کی شناخت کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرین بالخصوص بچے شناخت کے عمل کے دوران قانونی مدد حاصل کریں، اس نے برطانیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کے لیے معاوضے تک موثر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔


مشہور خبریں۔
رضا ربانی کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پی ٹی آئی کی پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا
بائیڈن وعدوں اور توقعات کو پورا کرنے سے قاصر
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں
جنوری
دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے؛اسلامی تعاون تنظیم کا مطالبہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او
دسمبر
بھارت،افغانستان کے حالات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
ستمبر
بھارت میں مسلم کش فسادات
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی چار ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندو انتہاپسندوں
اپریل
پاکستان ایک بار پھر گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پر امید ہے
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت
اکتوبر
تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب
مئی
غزہ میں نئے میزائل کی رونمائی
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کو ڈھائی ماہ
دسمبر