انتہاپسند وزیر کو برخواست کرنا چاہیے؛صیہونی شہریوں کا مطالبہ

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل کے 13 کے تازہ ترین سروے کے مطابق، نصف سے زیادہ رائے دہندگان کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کو داخلی سلامتی کے وزیر کو عہدے سے ہٹانا چاہیے۔

صیہونی ٹیلی ویژن چینل کے 13 چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بستیوں کے 56 فیصد باشندوں نے داخلی سلامتی کے وزیر کی متواتر انتہا پسندی کی وجہ سے کابینہ سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اتوار کی شام کو صیہونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر نے کابینہ سے استعفیٰ دینے کے لیے شرائط رکھی ہیں، رپورٹ کے مطابق کابینہ سے مستعفی ہونے سے قبل انہوں نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ مغربی کنارے میں جہادی گروپوں کے خلاف فوجی کاروائیوں میں شدت اور متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے میں اصلاحات سمیت ان کی مبینہ شرائط سے اتفاق کریں۔

صہیونی چینل نے مزید کہا کہ بن گوئر نے مزید شرائط رکھتے ہوئے نیتن یاہو سے کہا کہ سلامتی کے معاملات میں مشیر کا ان کا عہدہ برقرار رکھنے کے علاوہ کابینہ کو فلسطینی قیدیوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب صہیونی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نئے سروے کے مطابق 56 فیصد قابض آباد کاروں نے بن گوئر کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے،مقبوضہ فلسطین سے ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ بن گوئر کی قیادت میں سرگرم عوتسما یهودیت پارٹی کے ارکان نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اس سلسلے میں بن گوئر کے قریبی ذرائع نے گزشتہ روز انکشاف کیا کہ وہ نیتن یاہو کی قیادت والی لیکوڈ پارٹی کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں، اس لیے وہ کابینہ کی اتحادی جماعتوں کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

عوتسما یهودیت کے قریبی ذرائع کے مطابق اس جماعت کے ارکان غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران نیتن یاہو کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور نیتن یاہو کی کارکردگی کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں لیکوڈ پارٹی غزہ میں ہونے والی مزاحمت کے ہاتھوں حالیہ شکست پر زیادہ توجہ نہیں دے رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال

🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو

اردوغان پر مقدمہ چلنا چاہیے:سینئر ترک سیاستدان

🗓️ 17 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے ایک سینئر

اراضی کی غیر قانونی منتقلی کو چھپانے کے لیے قابض حکام کا ریکارڈ دینے سے انکار

🗓️ 24 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

وزیر اعظم نے پرویز الہی کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے

🗓️ 4 فروری 2021گجرات (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر

داعش کی تشویشناک واپسی

🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک شام اور

آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار

🗓️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق

فلسطینی کیمپ پر صیہونی حملہ، تین فلسطینی شہید اور چھ زخمی

🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی فورسز کے درمیان جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب انہوں

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

🗓️ 20 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے