امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو 18 سال قید کی سزا

امریکی

🗓️

سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو وفاقی جیل میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انتہائی دائیں بازو کے گروپ اوتھ کیپرز کے بانی اسٹیورٹ روڈز کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے الزام میں وفاقی جیل میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی،اسٹیورٹ روڈز کے لیے یہ سزا 6 جنوری کو ہونے والے حملہ کیس کے ملزمان کو ملنے والی سزاؤں میں اب تک کی سب سے بھاری سزا ہے۔

روڈز نے سزا سنائے جانے سے پہلے اپنے دفاع میں کہا کہ وہ ایک سیاسی قیدی ہیں، تاہم مقدمے کے جج نے ان دفاعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اعمال کی وجہ سے سزا سنائی گئی، کیس کے جج امیت مہتا نے سزا جاری کرنے سے پہلے کہا کہ جناب، آپ اس ملک اور اس کے جمہوری ڈھانچے کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر میں روڈز کو اوتھ کیپرز کے ایک اور رک، کیلی میگس کے ساتھ مل کر فسادات کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا تھا، وفاقی قانون میں فساد کی سازش کی تعریف ملزم کی جانب سے حکومت کے اختیار یا قانونی حیثیت کے خلاف کام کرنے کی کوشش کے طور پر کی گئی ہے، تاہم یہ مجرمانہ فعل غداری سے ہلکا ہے اور اس سے مراد ایسی سرگرمیاں ہیں جو براہ راست حملہ کیے بغیر خودمختاری کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی

🗓️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا (سینیٹ) کے بعد 26ویں آئینی ترمیمی

الیکشن کمیشن عہدیدار کا چیف الیکشن کمشنر کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ

🗓️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی حیثیت سے

حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

🗓️ 13 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چولستان کینال کی تعمیر سے

درفشاں کو کیسے پتا چلا کہ لوگ ان کی ہاٹ تصاویر تلاش کرتے رہتے ہیں، فاطمہ آفندی

🗓️ 6 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ فاطمہ آفندی نے سوال اٹھایا ہے کہ

فلسطینی خواتین کے ساتھ اسرائیلی عصمت دری کے ثبوت موجود ہیں: اقوام متحدہ

🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے

ایران کی قدس فورس کے کمانڈر کی اسرائیل کو کھلی دھمکی

🗓️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے

اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتی، ٹیلنٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے، مسکان کادوانی

🗓️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کار اور اداکار عبداللہ کادوانی کی صاحبزادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے