امریکی کانگریس کو ایران کے ساتھ معاہدے کے خلاف متحرک کیا جائے: نیتن یاہو

ایران

🗓️

سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف موجودہ امریکی انتظامیہ کی پالیسی کے کمزور ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویانا مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے خلاف کسی بھی اقدام پر زور دیا۔
صیہونی میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی کمزور ہے اور ویانا میں ہونے والے ممکنہ معاہدے کے خلاف کسی بھی اقدام پر زور دیا۔

انہوں نے I24 کو بتایا کہ میرے خیال میں اہم یہ ہے کہ صحیح پالیسی کیا ہے اور غلط پالیسی کیا ہے یہ نہیں کہ کون کر رہا ہے، متعدد برسوں کے دوران جب میں نے امریکی حکومتوں کو ایسی پالیسیاں اپناتے ہوئے دیکھا جو میرے خیال میں ہمارے لیے نقصان دہ یا خطرناک تھیں تو میں نے ان کی مخالفت کی، یہ حکومتیںکبھی ریپبلکن اور کبھی ڈیموکریٹ تھیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ مسئلہ حکومت کی شناخت کا نہیں بلکہ پالیسیوں کا ہے، اور اب میں سمجھتا ہوں کہ پالیسی کمزور ہے جبکہ اسرائیل کے نقطہ نظر سے صحیح پالیسی یہ ہونی چاہیے کہ اس کے خلاف بات کی جائے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار کے روز بھی ویانا مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویانا میں ہونے والے موجودہ مذاکرات جلد ہی ایک معاہدے کے ساتھ ختم ہو سکتے ہیں جو ایران کےخلاف کافی سخت نہیں ہوگا۔

 

مشہور خبریں۔

رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں ٹیلی فونک رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پراتفاق

🗓️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے

پچھلے سال کے مقابلے عوام کو گیس کی بہتر سہولت میسر ہو گی، وزیر توانائی

🗓️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر

نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں

🗓️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب

چین پورے مغرب کے لیے خطرہ ہے:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر

🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ

طالبان کا افغان امن کانفرانس میں شرکت کرنے سے انکار

🗓️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ اجلاس میں

ترکی کے خدشات دور کیے بغیر نیٹو کی توسیع ناممکن ہے : آنکارا

🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  ترک حکام کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن میں

مکہ مکرمہ میں انسانی حقوق کا کارکن گرفتار

🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب اپنے سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے

عرب ممالک کی جانب سے مغربی درخواستیں مسترد

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:   روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی توسیع پسندی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے