امریکی کانگریس نے اسرائیل پر تنقید کرنے والی رکن کے ساتھ کیا کیا؟

امریکی

?️

سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت پر تنقید اور فلسطین کی حمایت پر ریاست مشی گن کی ڈیموکریٹک نمائندہ رشیدہ طلیب کا باضابطہ طور پر مواخذہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

ایکسیوس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ نے لکھا کہ امریکی کانگریس نے صیہونی حکومت پر تنقید اور فلسطین کی حمایت پر رشیدہ طلیب کا باضابطہ طور پر مواخذہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ کانگریس کے 22 جمہوری ارکان اس قرارداد کے حامیوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے حوالے سے بائیڈن کی پالیسیوں کے بارے میں امریکی کانگریس رکن کا اظہار خیال

یاد رہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین کا کہنا ہے کہ طلیب نے اسرائیل پر اپنی سخت تنقید سے دونوں جماعتوں کے قانون سازوں کو ناراض کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایوان نمائندگان نے حق میں 234 ووٹوں 188 مخالف ووٹوں کے ساتھ طلیب کے خلاف جھوٹے بیانات کو فروغ دینے اسرائیل کی تباہی کی حمایت کرنے پر ان کا مواخذہ کرنے کے لیے ایک قرارداد منظور کی ۔

مزید پڑھیں: الہان عمر نے اسرائیل کے خلاف دیئے گئے بیانات پر قائم رہنے کا اعلان کردیا

طلیب نے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس میں فلسطینی نژاد واحد امریکی کے نقطہ نظر پر توجہ دینے کے بجائے، میرے ساتھیوں نے سراسر جھوٹ سے بھری قراردادوں میں میرے موقف کو مسخ کرنے کا سہارا لیا ہے۔

طلیب نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے اور ان کے قتل عام کی اس سے پہلے بھی بارہا مذمت کر چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کے دہانے پر

?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ کی پٹی ایک مکمل انسانی تباہی سے دوچار ہے،

صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال

حلب کی تازہ ترین صورتحال ؟

?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں: گذشتہ شب شدید تصادمات کے بعد، شام کے شمالی

کورونا: اسد عمر  کی عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا،

طالبان کا کابل میں داعش کا ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعوی

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں اس

امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ٹرمپ کا بغاوت کا منصوبہ پیش

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی طرف

امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کا مہلک واقعہ؛ 5 افراد ہلاک

?️ 10 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی ریاست جارجیا کے شہر ڈگلس کی پولیس نے اعلان کیا

برنی سینڈرز بائیڈن اور ٹرمپ سے زیادہ مقبول

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    جہاں جو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کانگریس کے وسط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے