?️
سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی بندکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو امریکی اراکین پارلیمنٹ ٹام مالینوسکی اور جیم میک گورن نے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ دو سال تک ملکی کمپنیوں کو جنگ یمن میں مصروف سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے لئے تعمیراتی سروس فراہم کرنے کی اجازت نہ دے۔
اس حوالے سے میک گورن کا کہنا تھا کہ چھے سال سے زائد عرصے سے یمنی عوام سعودی عرب کے انسانیت سوز جرائم اور فضائی حملوں سے روبرو ہیں جو غلط اور ضمیر کے برخلاف ہے۔
امریکی پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری کی صورت میں امریکی کمپنیاں اس بات کی پابند ہو جائیں گی کہ وہ صرف سعودی عرب کی فضائیہ میں شامل اُن ایف پندرہ طیاروں کو میٹیننس سروس فراہم کریں جو امریکی ساخت ہوں اور دفاعی مقصد سے یمنی فورسز کے ڈرون طیاروں یا میزائل توانائی کو نشانہ بنانے کی غرض سے استعمال کئے جائیں۔
اسکے علاوہ اس بل کی ممکنہ منظوری کے بعد امریکی حکومت بھی اس بات کی پابند ہوگی کہ وہ ہر تین مہینے میں یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کے بارے میں کانگریس کو رپورٹ پیش کرے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیل کا خفیہ ایجنٹ؛ عصام النباهین کی داعش سے صہیونیوں تک کی کہانی
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں پیدا ہونے والا عصام النباهین جو داعش سے
جون
امید ہے کہ الجزائر کا سربراہی اجلاس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو روک دے گا: ہنیہ
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ نے الجزائر میں الشروق ٹیلی ویژن کو بتایا
دسمبر
گوانتاناموبے میں امریکی جرائم کی منظم حمایت!
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: 20 سالوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کے خصوصی انسپکٹر
جولائی
نئی یمنی صدارتی کونسل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں:الحوثی
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نئی
اپریل
سیاسی جماعتوں کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی
نومبر
اسرائیل پر ایران کے حملے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں: انگلینڈ
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے جاری رہنے اور اسے ایک بڑے
اگست
ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث مریضوں کےاسپتالوں میں داخلے بڑھے: اسد عمر
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی
ستمبر
بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی جلد رہائی کے لئے ہرممکنہ اقدامات کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان،
فروری