?️
سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے کہا عراق کے عدم استحکام کی بنیادی وجہ سے اس ملک میں امریکہ کی موجودگی ہے کیونکہ یہ موجودگی معاشی اور سلامتی کے بحران کو پیدا کرنے کا بنیادی ستون ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے رکن فاضل جابر نے آج (پیر) کو کہا کہ ملک میں سلامتی اور استحکام کی عدم دستیابی کی بنیادی وجہ عراق میں امریکی قابض ہیں کیونکہ وہ بحران کو ایجاد کرتے ہیں اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ عراق میں موجود عدم استحکام کی بنیاد اس ملک میں امریکی موجودگی ہے ، کیونکہ یہ موجودگی اقتصادی اور سلامتی کے بحران کو پیدا کرنے کا بنیادی ستون ہے۔
عراقی قانون ساز نے اپنے ملک کی عوام سے سلامتی اور استحکام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ امریکی فوج کی سربراہی میں غیر ملکی فوجیوں کے اخراج کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ، حکومت کی مدد اورعوامی اتحاد کے ساتھ مل کر کام کریں ، یادرہے کہ قبل ازیں عراقی سیاسی تجزیہ کار صفاء الاعسم نے عراق میں داعشی تکفیریوں کے لئے امریکی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عراق میں داعشی تکفیریوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ ان کا بنیادی ہدف عراق میں اپنی افواج کی تعداد بڑھانے کے لئے کوئی بہانہ تلاش کرنا ہے۔
عراقی سیاسی امور کے ماہر نے یہ بھی کہا کہ داعشی تکفیری دہشت گردوں کو خاص طور پر شمالی صوبہ بابل میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے بڑی رقم ملتی ہےجس کا مقصد یہ ہے کہ عراقی سرزمین پر مزید امریکی فوجیوں کو کام کرنے کی راہ ہموار کی جائے، اسام نے ،الاعسم نےاس بات پربھی زور دیا کہ امریکی عہدے دار دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عراقی سرزمین پر زیادہ سے زیادہ جاری رکھنے اور یہاں اپنی افواج میں اضافے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں نیز کچھ ملکی جماعتیں بھی اس منصوبے کی حمایت کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
عرب حکمرانو، اپنی شرمناک خاموشی ختم کرو: بحرین
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کی اکثریت کے حقوق
اپریل
پاکستان چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، دفتر خارجہ
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں
نومبر
آئرن ڈوم میں تل ابیب کی بڑھتی ہوئی لت کے بارے میں انتباہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کسی بھی استقامتی میزائل کے ردعمل کے خلاف آئرن
مئی
غزہ میں خونریزی سے برطانیہ حیران
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور غزہ
اپریل
روس ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: نیٹو رہنما
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے رہنماؤں نے
جولائی
افغانستان سے امریکی ذلت آمیز انخلا کی تحقیقات شروع
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر ریپبلکن رکن
جنوری
جنین کیمپ میں مسلح تصادم/ ہیبرون میں 15 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامت کاروں کا آج صبح جنین کیمپ میں صیہونی غاصب
فروری
الجزائری کھلاڑی کا اسرائیل جانے سے انکار
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت کی عالمی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے
جولائی