امریکی صدر صیہونی وزیر اعظم کے فون کا جواب نہیں دیتے: صیہونی میڈیا

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی چینل 13 کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر تک پہنچنے کی وزیراعظم کی کوششوں کے باوجود بائیڈن نے کئی ہفتوں سے بینیٹ کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔
صیہونی نیوز چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن تک پہنچنے کی کوششوں کے باوجود بائیڈن نے کئی ہفتوں سے بینیٹ کی فون کالز کا جواب نہیں دیا، صہیونی اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق بائیڈن اور بینیٹ نے اگست کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی،تاہم اس کے بعد سے ان کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

یروشلم پوسٹ نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دسمبر کے اوائل میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی جبکہ صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے دو ہفتے قبل واشنگٹن ڈی سی میں بلنکن سے ملاقات کی تھی،اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے بھی امریکی دارالحکومت میں اکتوبر میں ان سے ملاقات کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کل (منگل) کو علی الصبح مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے جہاں وہ صیہونی حکومت کے صدر "اسحاق ہرزوگ” بینیٹ سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں ایران سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال ہونا طے پایا ہے ہے۔

یادرہے کہ اسرائیلی میڈیا نے ایسی خبریں ایسے وقت میں شائع کی ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں ایران سمیت بعض مسائل پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

🗓️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں

روس کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ

🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ

لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ  

🗓️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کے نائب نے

پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

🗓️ 6 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ

متنازع نہروں کیخلاف قوم پرستوں کی کال پر سندھ میں ہڑتال، خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا

🗓️ 20 اپریل 2025خیر پور: (سچ خبریں) دریائے سندھ سے متنازع نہریں نکالنے کے خلاف

پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے والے امریکہ پر عرب ممالک کی پابندیاں

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں:باخبر ذرائع  کے مطابق امارات سمیت کچھ عرب ممالک مشرق وسطیٰ

افغانستان کے مختلف علاقوں کی جانب طالبان کی پیش قدمی جاری، ملک کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کردیا

🗓️ 10 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں پر

جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں روس کو امریکی دھمکی

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جوہری جنگ کی صورت میں ایکشن پلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے