?️
سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ہمارے لیے سائبر حملوں کا خطرہ امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے خطرے سےبھی زیادہ بڑا ہے۔
فاکس نیوزکی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارن گبسن نے کہا مجھے دارالحکومت پر ایک گروہ کے حملے سے زیادہ سائبر حملے کو لے کر تشویش ہے،گبسن نے مزید کہا کہ دارالحکومت کے مختلف نیٹ ورکس میں مستقل بنیادوں پر سائبر حملے ہو رہے ہیں اور یہ مسئلہ ایک بڑے خطرے میں تبدیل ہو چکا ہے، حالیہ مہینوں کے دوران منصوبہ بند طریقے سے انجام پانے والے سائبر حملوں نے امریکی نجی کمپنیوں اور حساس اداروں کو نشانہ بنایا ہے، وائٹ ہاؤس کا دعوی ہے کہ یہ کام روس کا ہے جبکہ روس امریکہ کے اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔
یادرہے کہ امریکی ریاست میساچوسٹ کی جہاز رانی کی ایک کمپنی نے گزشتہ بدھ کے روز یہ اعلان کیا تھا کہ اسکے نیٹ ورک پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے، یہ کمپنی امریکہ کی ایک اہم کمپنی شمار ہوتی ہے جس کی نگرانی میں مذکورہ صوبے کی تمام سیاحتی کشتیوں کی نقل و حرکت انجام پاتی ہے،درایں اثنا امریکہ کے وزیر توانائی جینیفر گرانہم نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے بجلی نیٹ ورک پر حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار سائبر حملے ہو چکے ہیں، امریکی وزیر نے توانائی کے شعبے میں ملک کو درپیش سائبر حملوں کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکی دشمنوں کے پاس اسکے انرجی نیٹ ورک میں خلل ڈالنے اور اسے ناکارہ بنانے کی توانائی موجود ہے۔
سحر


مشہور خبریں۔
پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 25 افراد کا انتقال
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری
جنوری
مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
مئی
کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیر اعظم آپ
جنوری
وزیراعظم نے پنڈورا باکس پیپرز کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا باکس
اکتوبر
اسلامی بینکاری کا فریم ورک مضبوط بنانے کا بل سینیٹ سے منظور
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے بینکنگ کمپنیز
اکتوبر
پیٹرول بحران: قانون بڑے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہیں ہے
?️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس قاسم خان نے پیٹرول کی
اپریل
توشہ خانہ انکشافات: عمران خان کا برطانیہ اور امارات میں بھی قانونی کارروائی کرنے کا اعلان
?️ 16 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
نومبر
شہباز گل ضمانت پر رہا
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں
ستمبر