?️
سچ خبریں:یوکرین جنگ کے رازوں کے بارے میں پینٹاگون کی متنازعہ خفیہ دستاویزات کے سوشل میڈیا پر افشاء ہونے کے بعد امریکہ کے صدر نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں خفیہ دستاویزات کے افشاء کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
پینٹاگون کی خفیہ فوجی دستاویزات کو انٹرنیٹ پر افشا کرنے والے شخص کی گرفتاری کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں فوج اور اس ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پینٹاگون کی خفیہ معلومات پر مبنی دستاویزات کو بار بار افشاء ہونے سے روکنے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کریں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان دستاویزات کی توثیق کر رہے ہیں، تاہم میں نے اپنی فوج اور انٹیلی جنس کمیونٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حساس معلومات کی تقسیم کو مزید محفوظ بنانے اور محدود کرنے کے لیے اقدامات کریں نیز ہماری قومی سلامتی ٹیم امریکی شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس سلسلہ میں کام کررہی ہے۔
یاد رہے کہ ریاستہائے متحدہ کے وفاقی پولیس آفس نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے انٹرنیٹ پر انتہائی خفیہ معلوماتی دستاویزات کو لیک کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس شخص کی رہائش گاہ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے حکام نے اطلاع دی تھی کہ مشتبہ شخص جیک ٹیکسیرا نامی شخص ہے، سب سے پہلے اس کا نام ظاہر کرنے والے نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ وہ میساچوسٹس ایئر نیشنل گارڈ کے 102 ویں انٹیلی جنس ونگ کا 21 سالہ رکن تھا۔
انٹرنیٹ پر امریکی دستاویزات کے افشاء ہونے کے حالیہ واقعہ میں، روس پر حملے کے لیے یوکرین کی فوج کو لیس کرنے کے امریکہ اور نیٹو کے منصوبے کی خفیہ تفصیلات کے ساتھ ساتھ بائیڈن انتظامیہ کی دیگر خفیہ دستاویزات بھی ٹوئٹر اور ٹیلی گرام جیسے سوشل میڈیا پر شائع کی گئیںجس کے بہت سے اثرات مرتب ہوئے۔


مشہور خبریں۔
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں قیام امن کے لیئے اہم تجویز پیش کرنے کا اعلان کردیا
?️ 5 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن کے
اپریل
واٹس ایپ میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے
?️ 31 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر
اکتوبر
مغرب کی پابندیاں اس آدمی کی پیشانی پر خم نہیں لا سکیں
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: ایک جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے
اگست
واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی پر احتجاج میں اضافہ
?️ 13 اگست 2025واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی پر احتجاج میں اضافہ
اگست
سویڈن کے سفیر نے لبنان کیوں چھوڑ ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بنانی ویب سائٹ Lebanon Debate نے اعلان کیا ہے کہ بیروت
جولائی
ترکی کا ایک بار پھر عراق پر حملہ
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:ترکی نے پی کے کے کو کچلنے کے بہانے ایک بار
اگست
درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
?️ 4 اگست 2025 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سےخفیہ نکاح
اگست
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے، حریت کانفرنس
?️ 9 دسمبر 2023سرینگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
دسمبر