?️
سچ خبریں: امریکی آٹوموبائل کمپنیوں اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد ان کمپنیوں کے کار اسمبلی پلانٹس کے ہزاروں کارکن ہڑتال پر چلے گئے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق لیبر یونین اور امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے درمیان 4 سالہ لیبر معاہدے تک پہنچنے میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد 3 بڑی امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے اسمبلی پلانٹس میں کام کرنے والے ہزاروں کارکنوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو محمکہ ریلوے میں ہڑتال کے خوفناک معاشی اثرات کا خدشہ
جنرل موٹرز،فورڈ موٹر، اور اسٹیلینٹس 3 بڑی امریکی کار کمپنیاں ہیں جنہوں نے ان مذاکرات کی ناکامی کے نتیجے میں اپنے کارکنوں کی بڑی تعداد کو ہڑتال کرتے دیکھا ہے۔
جن فیکٹریوں کے مزدوروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے وہ بہت زیادہ منافع کے ساتھ کاریں بنانے میں مصروف ہیں۔ ہڑتال پر جانے والے کارکنوں کی تعداد 12.7 ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے۔
جن میں سے 5.8 ہزار ورکرز کا تعلق Stellantis کمپنی، 3.6 ہزار ورکرز کا تعلق جنرل موٹرز کمپنی اور 3.3 ہزار ورکرز کا تعلق فورڈ موٹر کمپنی سے ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ان 3 کمپنیوں میں کام کرنے والے امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے کارکنوں کی یونین کے ارکان کی تعداد 146 ہزار افراد تک پہنچ جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: برطانوی ڈاکٹر کیوں ہڑتالیں کر رہے ہیں؟
ورکرز یونین اور ان آٹوموبائل کمپنیوں کے درمیان 4 سالہ ورک ایگریمنٹ تک پہنچنے کے مقصد سے مذاکرات کیے گئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ ہفتوں کے دوران ہونے والے مذاکرات میں تناؤ پیدا ہوا، جس سے متعلق تجاویز پر بات چیت ہوئی۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرادی گئی۔ جیل ذرائع
?️ 21 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی
مارچ
پاکستان کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے
نومبر
یمنی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یو اے ای کو امریکی ہتھیاروں کی ترسیل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملک یمنی فورسز کے
فروری
نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے
جون
غزہ میں تل ابیب کے کرائے کی فوج کے خلاف حماس کے دو حملے
?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سکیورٹی فورسز، جو رادع
فروری
نتن یاہو جھوٹ پھیلا کر 7 اکتوبر کی شکست سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں: بنیٹ
?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں: صیہونی ریاست کے سابق وزیراعظم نفتالی بنت نے موجودہ وزیراعظم
ستمبر
اعظم سواتی نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرلی
?️ 8 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی میں ہونے والے
جون
اپنی ’تباہی‘ کے پیچھے موجود لوگوں کا نام کیوں نہیں لیا جاسکتا؟ رانا ثنااللہ کا سوال
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے ذمہ داروں
ستمبر