?️
سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی افواج کے خلاف اس ملک کی فوجی کاروائیوں کی اقتصادی یا سیکورٹی وجوہات نہیں بلکہ نظریاتی وجوہات ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ اخبار نے امریکی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے یمن کے خلاف فوجی کارروائیوں کا موجودہ دور شروع کرنے کے فیصلے کا اصل محرک نظریات ہیں نہ کہ معاشیات ۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر امریکی حملوں کا کیا نتیجہ ہوگا؟ امریکی تھنک ٹینک کی زبانی
اخبار کے مطابق، بائیڈن کا خیال ہے کہ امریکہ کو ایک ایسے ملک کے طور پر کام کرنا چاہیے جس کی دوسروں کو ضرورت ہو اور اس کی ایک مضبوط فوج ہو مختلف ممالک کو ایک مشترکہ مقصد کے گرد متحد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
امریکی حکومت کے قریبی ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو یہ بھی بتایا کہ حوثیوں کے خلاف آپریشن برسوں تک جاری نہیں رہے گا، اور یہ کہ امریکہ حوثیوں کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے نیز مستقبل میں افغانستان یا عراق پر حملے کی طرح یمن پر کوئی جامع حملہ کرنے کی خواہش نہیں رکھتا۔
اس امریکی اخبار کی رپورٹ ایسے وقت میں ہے جب یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے بحیرہ احمر کی عسکریت پسندی کے نتائج اور نہر سویز کو پہنچنے والے نقصان کا مکمل طور پر ذمہ دار امریکہ اور انگلینڈ کو ٹھہرایا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دونوں ممالک غزہ کے عوام کی نسل کشی اور خطے کو جنگ اور جرائم سے دوچار کرنے کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔
مزید پڑھیں: یمن کے بارے میں امریکہ دنیا کو کیسے دھوکہ دے رہا ہے؟
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے بھی بتایا ہے کہ اس وزارت کو بحیرہ احمر میں صہیونی دشمن کے بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے عرب اور دوست ممالک کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا
?️ 21 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک
دسمبر
عمران خان کی گھبراہٹ
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} جو روز مہنگائی کروا ، ٹیکس بڑھا کر،
فروری
ہم نے شام میں داعش کے سربراہ کو مار ڈالا: اردوغان
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام اعلان
مئی
اسرائیل جانے والے جہاز ڈبو دیے جائیں گے: انصار اللہ کا انتباہ
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی شعبے کے نائب
جولائی
یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی ایلچی کا ریاض اور ابوظہبی کا دورہ
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:یمن میں امریکی ایلچی نے اس ملک میں جنگ بندی کو
نومبر
لاہور کا جلسہ آر یا پار ہے، روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان
?️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم
ستمبر
پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، بھارت کو تاریخی شکست دی۔ شرجیل میمن
?️ 2 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان
جون
شام کے ساتھ ترکی کی خیانت نیا طریقہ
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر دفاع Yashar Güler نے اتوار کے روز ایک پریس
دسمبر