🗓️
سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمنی قوم کے فائدے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے مقصد سے یمن کے خلاف جنگ کا انتظام کر رہا ہے۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان اور صنعاء میں قومی نجات حکومت کے مذاکراتی بورڈ کے سربراہ محمد عبدالسلام نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ملک کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی، عبدالسلام نے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وفد کے دورہ ماسکو اور روسی حکام سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ہم نے قومی وفد کی حیثیت سے اپنے مشن کے دائرہ کار میں بہت سے سرکاری غیرسرکاری اور نجی دورے اور ملاقاتیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ روس کا ہمارا پہلا دورہ نہیں ہے، تاہم ہمارا ماسکو کا دورہ غیر معمولی اور حساس حالات میں کیا گیا جس کا مقصد موجودہ مرحلے میں یمنی قوم کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، ہم نے روسی فریق سے یمن پر عالمی صورتحال کے وسیع اثرات کے بارے میں مشاورت کی، خاص طور پر یوکرین میں پیش آنے والے صورتحال کے بعد اور اس بات پر زور دیا کہ ہم نے یمن میں امریکہ کے خطرے کو بہت پہلے محسوس کیا تھا۔
محمد عبدالسلام نے واضح کیا کہ یمن پر جارحیت صرف سعودی اماراتی نہیں ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک امریکہ کے آلہ کار ہیں، یمن پر جارحیت کی قیادت امریکہ، برطانیہ اور مغرب کر رہے ہیں، درحقیقت یہ امریکہ ہی ہے جو یمن کے خلاف جارحیت کے معاملے کو اسرائیل کے وسیع مفادات اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے چھوٹے مفادات کے تحفظ کے لیے چلاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل
🗓️ 16 جنوری 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کی
جنوری
النقب کونسل میں اردن کی رکنیت کے لیے امریکی صہیونی کوشش
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت
اکتوبر
گزشتہ 24 گھنٹوں نے توڑے سارے ریکارڈ
🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے
مارچ
چینی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ پر اچانک مقبولیت کے بعد سائبر حملہ
🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے کمپنی کے اے آئی
جنوری
آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا
🗓️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم
نومبر
یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے
جنوری
اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 30 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ
اپریل
امریکہ کے ہاتھوں درجنوں آئل ٹینکرز شام سے عراق اسمگل
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی اتحاد نے اپنی
جنوری