?️
سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سابق رکن نے یوکرین میں پیش آنے والی صورتحال میں واشنگٹن کی جانب سے واضح حکمت عملی کے فقدان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ملک میں بھی عراق اور افغانستان جیسی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا۔
کانگریس کی ایک سابق رکن تلسی گبارڈ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ یوکرین میں امریکی حکومت کی جانب سے واضح اہداف کی کمی عراق اور افغانستان میں ہمارے ساتھ ہونے والے منظر نامے کو دہرانے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یوکرین کی صورتحال کے لیے کوئی واضح حکمت عملی طے کرنے میں ناکام رہی ہے، گبارڈ نے امریکی معیشت پر روسی پابندیوں کے منفی نتائج کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی شہری موجودہ تناظر میں پابندیوں کے اثرات کو محسوس کرتے ہیں اور یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ امریکی حکومت نے یوکرین میں کتنا خرچ کیا ہے اور اس سے ہمیں کیا ملا ہے، کتنا فائدہ ہوا ہے اور کتنا نقصان نیز اس وقت ہم اس ملک میں مزید کیا کر رہے ہیں نیز ہماری پالیسی کیا ہے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ واشنگٹن کو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اس سے الگ ہونے والے سے ممالک سے کیا ملا ہے؟


مشہور خبریں۔
پاکستان، افغانستان اور چین کا ناقابل شکست اتحاد علاقائی ترقی کی ضمانت
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کا لڑاؤ اور حکومت کرو کا نظریہ
مئی
پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان
?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی
دسمبر
فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے عدالتوں کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 19 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے
جنوری
شام کے سابق صدر کے مشیر: القاعدہ کے لیے کیمپ کھولنا سراسر جھوٹ ہے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے سابق صدر بشار الاسد کے سیاسی اور میڈیا
اکتوبر
اقوام متحدہ میں مقبوضہ علاقوں پر فلسطین کی مستقل خودمختاری سے متعلق قرارداد کی منظوری
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ نےمشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر فلسطینیوں
نومبر
حاجیوں کی خدمت کے لیے 22000 افراد کی بھرتی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مکہ مکرمہ کی مونسپلٹی کے ترجمان نے اس سال حج کے
مئی
اردن کا اسرائیل کو انتباہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت سے مقبوضہ
اپریل
الجزیرہ کے اپنی رپورٹر کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی
مئی