?️
سچ خبریں:شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربوں کے بعد امریکہ نے اس ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے 6 افراد کے نام اس وزارت کے ماتحت بیرونی اثاثے کو کنٹرول کرنے والے ادارہ اوفک کی ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں،امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ یہ لوگ شمالی کوریا کے میزائیل پروگرام کو وسعت دینے، اسکے لئے بیلسٹک میزائیل بنانے کے لئے درکار وسائل اور ٹکنالوجی مہیا کرانے میں ملوث رہے ہیں۔
امریکی وزرات خزانہ نے اپنے بیان میں گزشتہ سال ستمبر سے اب تک شمالی کوریا کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائیل کے تجربے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کہا ہے جبکہ شمالی کوریا نے منگل کے روز ایک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔
شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابقٹیسٹ کئے گئے میزائیل نے 1000 کیلومیٹر سے زیادہ دوری طے کرنے کے بعد اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، یادرہے کہ اس سے ایک ہفتہ پہلے بھی شمالی کوریا نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز حرکت کرنے والے ہائیپرسونک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاروں کا مقبوضہ گولان میں نیتن یاہو کا عجیب استقبال
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:احتجاج کرنے والے آباد کار مقبوضہ گولان میں اس ہوٹل کے
اکتوبر
بھارت کو افغانستان میں بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا: طاہر اشرفی
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی
ستمبر
پنجاب: انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے قصور، شیخوپورہ میں فوج تعینات
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ 8 فروری
فروری
اٹلی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: اطالوی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج
مئی
ایلان ماسک نے ٹرمپ کی ٹویٹر پر واپسی سے اتفاق کیا
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے نئے مالک ایلان ماسک نے
مئی
ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ مرتضی وہاب
?️ 20 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم
نومبر
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی
?️ 22 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن
نومبر
کشیدگی کو روکنے کا واحد طریقہ امریکہ اسرائیل کی حمایت ختم کرے
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:گارڈین اخبار نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری