?️
سچ خبریں:افغان نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر دفاع اور وزیر دفاع نے افغان صدر محمد اشرف غنی کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اسے افواہ قرار دیا۔
افغانستان کے ماندگار اخبار نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے کہ انتھونی بلنکن اور لائیڈ آسٹن نے جمعرات کی رات محمد اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا اور عبوری حکومت بنانے کے لیے ان سے مستعفی ہونے کو کہا، دریں اثنا امریکی میڈیا کے مطابق ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے افغان صدر اشرف غنی سے استعفیٰ کی درخواست نہیں کی اور یہ جو افواہیں پھیلائی گئی ہیں مکمل طور پر جھوٹی ہیں۔
واضح رہے کہ اشرف غنی کے استعفے کو مسترد کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دیاکہ یہ افغانوں پر منحصر ہے کہ وہ طے کریں گے کہ اس ملک (افغانستان) کی قیادت کون کرے، لیکن افغان میڈیا نے اس حوالے سے لکھاکہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیردفاع کی ٹیلی فون کال افغانستان کے صدر کوکل رات اس وقت آئی جب صوبہ ہرات ، جو ملک کے سب سے بڑے اور اسٹریٹجک شہروں میں سے ایک ہے ، پر طالبان کا قبضہ ہوگیا، انہوں نے اس شہر کی جیل پر قبضہ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے عوامی کمانڈر محمد اسماعیل خان فوجی حکام کے ساتھ صوبے میں ایک فوجی اڈے پر گئے اور طالبان نے اسماعیل خان کے نجی گھر کا کنٹرول بھی سنبھال لیا، افغانستان ون ٹی وی کے رپورٹر بشیر احمد قاسانی نے اب سے کچھ دیر پہلے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ہلمند اور قندھار کے صوبے بھی طالبان کے حوالے کر دیے گئے ہیں ، تاہم ان صوبوں کی صورتحال کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
ادھر افغانستان کے کچھ ذرائع نے لکھا ہے کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی کل کابل سے قندھار کے لیے روانہ ہوئے ، تاہم حامد کرزئی کے قندھار کے دورے کی وجہ اور تفصیلات واضح نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا نیا متنازع دعویٰ
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ
فروری
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے منسلک راولپنڈی
جولائی
جی20 سربراہی اجلاس میں یوکرین اور فلسطین میں منصفانہ امن کے حصول پر زور
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی20 اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن
نومبر
حکومت پنجاب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر دی
?️ 24 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)
اکتوبر
ریان نامی 5 سالہ مراکشی بچہ جان کی بازی ہار گیا
?️ 6 فروری 2022مراکشی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیان میں 5 سالہ بچے ریان
فروری
یہ نیتن یاہو کی آخری جنگ تھی: اسرائیل کا چینل 12
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: رونین تسور نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ
جون
روس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 3 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان
اپریل
ایران کے ساتھ بات چیت اچھی ہو رہی ہے: ٹرمپ
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان
اپریل