?️
سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد بہت سے طیاروں اور اہلکاروں کے سودابی بھیجے جانے کی تصدیق کرنے والی یونانی پوڈ کاسٹ، دی گریک کرنٹ کی رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ اور یونانی بائیں بازو کی جماعت امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم نیٹو کی سامراجی چالوں میں یونان کی شرکت کو مسترد کرتے ہیں۔
دو سال قبل افغانستان سے واپس آنے والے امریکی فوجی افسروں کے ایک گروپ کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد یونان میں واقع سودابی بیس بھیج دیا گیا جو شروع میں ناخوش تھے اور جنگ میں اسرائیل کی مدد کرنے کے خیال کو بالکل قبول نہیں کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ جنگ کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف ہے؟
وہ آئی ایس آر (معلومات جمع کرنا، شناخت کرنا، سننا) کے ساتھ اسرائیل کی مدد کر رہے تھے لیکن انہیں جلد ہی احساس ہو گیا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ اسرائیل کے لیے اہم نہیں ہے۔
اس لیے انھوں نے محسوس کیا کہ امریکہ اسرائیل کو ٹارگٹ ڈیٹا اور معلومات دے رہا ہے جس کی مدد سے اسرائیل ان مقامات پر حملہ کرتا ہے اور عام شہریوں کو ہلاک کرتا ہے۔
امریکہ کے ہونے والے اپنے استحصال نے انہیں غصہ دلایا ہے اور انہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ وہ جنگی جرائم میں حصہ لیں رہے ہیں،اس غصے اور ضمیر کی آواز کی وجہ سے وہ دنیا کو سچ بتانا چاہتے ہیں لیکن امریکی نیوز چینلز نے ان کے ساتھ تعاون کرنے اور ان جرائم کو بے نقاب کرنے سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
آخر کار انہوں نے ایک قابل اعتماد شخص سے رابطہ کیا اور انہیں اور فوجی اڈے کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز انہیں ان معلومات کو ہر رپورٹر اور ہر نیوز ایجنسی کو فراہم کرنے کو کہا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے چین کے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
اپریل
امریکیوں کی قوت خرید کم ہو رہی ہے کیونکہ قسطوں کی ادائیگی زیادہ مقبول ہو رہی ہے
?️ 13 مئی 2025پاک صحافت ایک امریکی ہفت روزہ نے رپورٹ کیا ہے کہ معاشی
مئی
کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے؟خواجہ آصف کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو
جولائی
کیا اسکولوں پر بمباری اپنا دفاع ہے ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے منگل کے روز کہا
اکتوبر
صیہونی حکومت کے تباہی کے دہانے پر ہونے کو ثابت کرنے والی 6 نشانیاں
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں قانون کا خاتمہ، فوج کا بکھر جانا، کمزور
مارچ
26 جون تا 19 اگست: بارشوں، سیلاب سے 707 افراد جاں بحق، 967 زخمی ہوئے
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)
اگست
تفتیش کے دوران نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے اس اتوار کی سہ پہر شائع ہونے
دسمبر
صیہونیوں کی ایران امریکہ مذاکرات میں مداخلت کی کوشش ناکام؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ موساد اور صیہونی
اپریل