🗓️
سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ واشنگٹن ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے لہذا آپ کا حشر بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے نائب اور اس ملک کے سابق صدر دمتری میدویدیف نے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے اور آپ کا حشر بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق میدویدیف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ریپبلکنز نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھال کر یوکرین کے لیے امریکی حمایت کے خاتمے کا آغاز قرار دیا،انہوں نے مزید کہا کہ ریپبلکنز نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکہ کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کا مزید جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ یوکرین کو بھیجی جانے والی امریکی امداد کا معاملہ ایک پیچیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور کانگریس ارکان اس بات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں کہ یہ امداد کے طور دی جانے والی اتنی بھاری رقم کہاں جاتی ہے، سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اس کا اطلاق ان دسیوں ارب ڈالرز پر بھی ہوگا جن کی جو بائیڈن نے حال ہی میں درخواست کی ہے۔
اسی دوران روسی سلامتی کونسل کے نائب نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین کی مالی امداد ماسکو کے خلاف امریکی سیاسی اشرافیہ کے روسوفوبک منصوبے کے حصے کے طور پر جاری رہے گی۔ تاہم یہ مسئلہ بہت مشکل تر ہوتا جائے گا اور امریکہ کے عام لوگ آہستہ آہستہ حقیقت کو سمجھ جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
دشمن طوفان الاقصی کے اسٹریٹجک نتائج کب تک برداشت کرتا رہے گا؟
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے طوفان الاقصی کی
اکتوبر
یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں انسانی حقوق کی پائمالی
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:یورپی انسانی حقوق کی عدالت (ای سی ایچ آر) نے ایک
فروری
’آئین کی فتح ہوئی‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
🗓️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے
مارچ
ایرانی طلبا یونین کا حجاب کے حق میں بولنے والی بھارتی طالبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی طلبا کی کئی بڑی یونینوں نے حجاب کے اپنے بنیادی
فروری
چینی وزیر دفاع کہاں ہیں؟
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا کہ چین کے
ستمبر
سردارسلیمانی کی شہادت کی برسیکے موقع پرعراقیوں نے امریکی پرچم پیروں سے کچلا
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں
جنوری
اقوامِ متحدہ میں پاکستان سے متعلق قرارداد کی منظوری پر بلاول بھٹو کا اظہارِ تشکر
🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ
اکتوبر
امریکہ ایک جمہوری افغانستان بنانے میں ناکام رہا ہے: خلیل زاد
🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے لیے سابق امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے
اکتوبر