?️
سچ خبریں:پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھارت کی تشویش کے باوجود امریکہ ان طیاروں کو اسلام آباد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
ٹائمز آف انڈیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے گزشتہ 30 دنوں میں پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر کوئی اعتراض نہیں کیا،30 دنوں کے اندر 100 امریکی قانون سازوں میں سے کسی نے بھی اس فروخت پر اعتراض نہیں کیا اور اب امریکہ450 ملین ڈالر کے پیکیج کی صورت میں پاکستان کو F-16 فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ڈیڑھ ماہ قبل کانگریس کو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت پاکستان کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ ماہ، امریکی حکومت نے افغانستان میں طالبان کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بنانے کی وجہ سے اسلام آباد کو فوجی امداد معطل کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان کے لیے F-16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کی حمایت کے پروگرام کی منظوری دے دی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا پڑوسی اور حریف بھارت واشنگٹن کے اس اقدام کی شدید مخالفت کررہا ہے، ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے گزشتہ ماہ امریکہ کے دورے کے دوران اس 450 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری پر سوالات اٹھائے تھے جبکہ بائیڈن انتظامیہ نے دلیل دی ہے کہ پاکستان کو ایف 16 کی فروخت کا پروگرام پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا ایک اہم حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
تیس سال سے صیہونیوں کو للکارنے والی حکمت عملی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:16 فروری 1992ء کو صیہونی حکومت نے سوچا کہ لبنان میں
فروری
ٹرمپ کی کیریبین میں خطرناک مہم کیا امریکہ اور وینزویلا جنگ میں الجھ جائیں گے؟
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: کیریبین جو لاطینی امریکہ کا پر ساحل سمندر تھا، اب
اکتوبر
عدنان صدیقی کو اسکول میں مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف
?️ 29 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
صیہونی شامی فوج سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر کے مطابق شام کے پاس موجود S-200
جولائی
ایران، روس اور چین کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر پابندی سے متعلق قرارداد کے مسودے کی تفصیلات
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات
ستمبر
پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز
?️ 10 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل
جنوری
موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
?️ 2 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ
اگست
ہر پاکستان دشمن نوازشریف کا قریبی دوست ہے: فواد چوہدری
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز
جولائی