?️
سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی کانفرنس میں روسی حکومت کے وفد کی شرکت کے لیے ویزے جاری نہ کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ واشنگٹن میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے روس کے وفد کو امریکہ کی جانب سے ویزا جاری نہ کیا جانا ماسکو کے لیے ناقابل قبول ہے۔
رپورٹ کے مطابق، "21ویں صدی میں جوہری توانائی” کے عنوان سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی یہ کانفرنس وزارتی سطح پر 26-28 اکتوبر 2022 کو واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ہے جس میں روسی سرکاری کمپنی(Rosatom) اور ٹیکنیکل مانیٹرنگ کمپنی (Rosteknadzor) کے نمائندوں پر مشتمل روسی وفد نے شرکت کا منصوبہ بنایا تھا۔
زاخارووا نے مزید کہا کہ امریکہ نے روسی نمائندوں کو ویزا جاری نہیں کیا جبکہ اس سلسلہ میں متعلقہ درخواستیں پہلے سے اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جمع کرائی گئی تھیںانہوں نے کہا کہ اس طرح انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے زیر اہتمام ایک اہم بین الاقوامی کانفرانس میں روس کی شرکت کو بالکل ناقابل قبول طریقے سے اور بغیر کسی وجہ کے روک دیا گیا۔
روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی کانفرنس میں روسی وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور میزبان ملک کے درمیان معاہدے کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی
?️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا
مئی
اپنی شادی پر بے تحاشہ خرچہ کرنے پر افسوس ہے، منیب بٹ
?️ 11 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں
فروری
صنعاء القاعدہ اور داعش کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے: یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین نے یمنی عوام کو 14 اکتوبر
اکتوبر
مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا خواب صرف ایک وہم ہے:مصر
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت
جون
پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف
?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پورا ملک متاثر ہے
اپریل
مراکش میں داعش کا خطرناک دہشتگردانہ منصوبہ ناکام
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:مراکش کی حکام نے داعش کے ایک خطرناک دہشت گردی
فروری
ابھی تک ہم نے اپنے سپرسونک ہتھیار استعمال نہیں کیا ہے: پیوٹن
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں: صدر نے اتوار کو کہا کہ روس نے ابھی تک
مارچ
اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو منسوخ کرنا دنیا کے
مئی