امریکہ نے جاتے وقت کابل ایئرپورٹ کا 70 فیصد سامان تباہ کر دیا:طالبان

کابل

?️

سچ خبریں:افغانستان کی ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ کابل ایئرپورٹ کے سسٹمز، ٹرمینلز اور دیگر تکنیکی آلات، جنہیں گزشتہ سال امریکیوں نے تباہ کر دیا تھا، غیر ملکی ماہرین کے تعاون سے مرمت کر دی گئی۔

افغانستان کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج نے کابل ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے ہوائی اڈے کا 70 فیصد سامان تباہ کر دیا اور اس کے اخراجات اس ملک پر عائد کیے،انہوں نے کہا کہ اب کچھ غیر ملکی ماہرین کے تعاون سے کابل ہوائی اڈے کے سسٹم، ٹرمینلز اور تکنیکی آلات کی مرمت کر دی گئی ہے جو استعمال کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ کابل سمیت افغانستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے امریکی افواج کے زیر انتظام تھے، اس وقت طالبان کی عبوری حکومت نے کابل، مزار شریف، ہرات اور قندھار کے ہوائی اڈوں کا انتظام متحدہ عرب امارات اور قطر کی نجی کمپنی کے حوالے کر دیا ہے۔

طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ ملا حمید اللہ اخوندزادہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ ایک سال میں افغان ہوائی اڈے سے 3 ہزار 243 پروازیں کی گئی ہیں اور تقریباً 6 ارب افغانی کمائے گئے ہیں، افغانستان ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ایک اہلکار نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکیوں نے وہ تمام سامان تباہ کر دیا جو وہ اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتے تھے۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان نے مودی کے خط کا جواب دے دیا

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی

افغانستان میں زلزلہ؛26 افراد جاں بحق

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ بادغیس میں5.3رکٹر کا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ

ہندوستان کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے ساتھ ناروا سلوک

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ہندستانی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات

کینیڈا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے دفاعی بجٹ اور وعدوں کی عدم تکمیل

طالبان کی 150000 افراد پر مشتمل فوج قائم کرنے کی کوشش

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ اعلان کرتے ہوئے

کامیابی کے لئے پرامید ہیں:چوہدری پرویز الٰہی

?️ 13 اپریل 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدوار چوہدری

یوکرین جنگ کے معاملے میں روس کی صیہونی حکام پر تنقید

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یوکرین جنگ کے معاملے میں صیہونی حکام کی پالیسیوں

مشاہد حسین کا حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات اور آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا مشورہ

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت کو پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے