امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا

امریکہ

?️

امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں بجٹ بل کی منظوری پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان اختلافات کے باعث وفاقی حکومت بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں ہزاروں سرکاری ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، وہ وفاقی ملازمین جن کی موجودگی لازمی قرار نہیں دی گئی، حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ جبکہ بعض ملازمین بغیر تنخواہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے تاوقتیکہ کانگریس بجٹ پر اتفاق رائے کر کے حکومت کو فنڈز فراہم نہ کر دے۔ اس کے بعد تمام متاثرہ ملازمین کو بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ جاری شٹ ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول دفترِ بجٹ اور وائٹ ہاؤس کی ٹیم کو اس معاملے پر فوری اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ریپبلکنز کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ ڈیموکریٹس غیر قانونی تارکین وطن کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی ڈیموکریٹس کی کسی تجویز میں ایسی شق شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس دو جماعتی تعاون کے ذریعے مسائل حل کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم ٹرمپ حکومت کے یکطرفہ رویے نے مسائل کو سنگین بنا دیا ہے۔
جیفریز نے ٹرمپ کی جانب سے ان کے خلاف نسل پرستانہ اور ایڈیٹ شدہ تصاویر کے شیئر کرنے کے عمل کو غیر مہذب اور مضحکہ خیز قرار دیا۔
یاد رہے کہ امریکی وفاقی حکومت یکم اکتوبر 2025  کو اس وقت بند ہو گئی جب کانگریس بجٹ بل پر اتفاق نہ کر سکی۔
صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ رَس ووٹ (پراجیکٹ 2025 کے رکن) سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ کون سی ڈیموکریٹک ایجنسیاں بجٹ کٹوتیوں کا سامنا کریں گی اور یہ کٹوتیاں عارضی ہوں گی یا مستقل۔

مشہور خبریں۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہرے

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کے متعدد شہروں میں عوام فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے

مغرب قرآن جلانے کی حمایت کیوں کرتا ہے؟

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکومت نے اسلامی مقدس مقامات کے خلاف ایک اور مجرمانہ

رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا اشارہ دے دیا

?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار

شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن

سرنگ کھودنے کا منصوبہ جنرل قاسم سلیمانی ہی کا تھا:حماس

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے لبنان میں حماس کے نمائندے کے ایک سابقہ

مشہور ٹارچر "حجاج نکرة السلمان” گرفتار 

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی ادارے نے جمعہ کے روز اعلان

جرمنی میں شدید سیلاب، درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے

?️ 16 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں شدید بارشوں کی وجہ سے بدترین سیلاب

چین، پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا

?️ 10 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے