?️
سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس میں اس ملک کی ریاست ایری زونا میں نامعلوم افراد نے ایک اسلامی مرکز پر حملہ کیا اور ایک شخص کو زدوکوب کیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا کے شہر توسان میں نامعلوم افراد نے ایک اسلامی مرکز پر حملہ کیا، توسان شہر کے پولیس آفیسر فرانک ماگوس نے اسلامی مرکز پر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مرکز میں داخل ہونے والے افراد کی اس گروہ کے ساتھ تصادم ہوا اور اس میں ایک شخص زخمی ہوا۔
توسان میں اسلامی مرکز نے ذرائع ابلاغ میں اس حملے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور اسلامی مرکز اور اموال کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔
اسلامی مرکز کونسل کے رکن سهیل نے کہا کہ یہ قابل مذمت ہے جبکہ اس شہر اس سے پہلےکبھی ایسا نہیں ہوا، انکا کہنا تھا کہ خادم مسجد کی آنکھ زخمی ہوچکی ہے اور ایک کھڑکی کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے،یادرہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے کئی امریکی شہروں میں متعدد اسلامی مراکز پر حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
یادرہے کہ دسمبر کے وسط میں امریکی کانگریس میں قانون پاس ہوا کہ وزارت خارجہ میں اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے ادارہ کھولا جائے،اگرچہ مسلمانوں نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیا تاہم واشنگٹن اب تک اسلامو فوبیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا ہے۔
امریکہ کی اسلامی تعلقات کی کونسل نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی مرکز کی سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
حماس کا اسرائیلی فوج کو کرارا جواب
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں عربی زبان میں
دسمبر
جولانی کا دورہ واشنگٹن، واشنگٹن کو مشکل مسائل کا سامنا
?️ 10 نومبر 2025جولانی کا دورہ واشنگٹن، واشنگٹن کو مشکل مسائل کا سامنا ابومحمد جولانی
نومبر
واٹس ایپ کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی، اشتہارات دکھانے کا اعلان
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی تاریخ کی
جون
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا نوٹس لے لیا
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے
جولائی
یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق یوکرینی صدر کا اہم بیان
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ جنگ
دسمبر
لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت جاری رکھنے کے بارے میں نیتن یاہو کا نیا دعویٰ
?️ 16 اگست 2026سچ خبریں: بنیامین نتن یاہو، وزیراعظم صیہونی حکومت نے آج ایک نیا
اگست
جو صہیونی جہاز آپریشنل علاقے میں داخل ہوگا نشانہ بنایا جائے گا:انصاراللہ
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما سید بدرالدین الحوثی نے بدھ کے
مارچ
صہیونی عسکریت پسندوں کا مغربی کنارے پر حملہ ؛ آٹھ فلسطینی شہری گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی فورسز نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس
اکتوبر