سچ خبریں:حزب اللہ تحریک کے قریبی پارلیمانی دھڑے الوفاء للمقاومہ کے رکن نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں امریکی حکومت صرف اپنے اور صیہونی حکومت کے مفادات کی تلاش میں ہے۔
حزب اللہ کے قریبی پارلیمانی دھڑے الوفاء للمقاومہ کے رکن رامی ابو حمدان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت اس ملک میں اقتصادی، معاشی اور مالیاتی بحرانوں کو حل کرنے کے لیے لبنان کے صدر کے انتخاب میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق ابو حمدان نے البقع میں واقع جدیتا بوراج قصبے میں مزاحمت کاروں کی طرف سے منعقدہ ایک سیاسی نشست میں کہا کہ امریکہ کی تمام تر توجہ لبنان میں اپنے مفادات اور حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں لبنانی تحریک حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے تاکید کی کہ اس ملک میں صدر تک پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں سوائے معاہدے کے اور جو بھی اسے سمجھوتہ، افہام و تفہیم یا معاہدے کا نام دینا چاہے دے دے،یہ لبنان ہے اور یہ کام اور حل کی نوعیت ہے۔
یاد رہے کہا لبنان میں صدر کا انتخاب ہونے کے وجہ سے یہ ملک کافی عرصے سے سیاسی تعطل کا شکار ہے اور تعطل میں امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔