?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ پوری دنیا کو امریکہ سے سب سے زیادہ جوہری خطرہ ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو دنیا میں جوہری خطرے کی سمجھا جاتا ہے،چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا میں جوہری خطرے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور واشنگٹن چین کے خطرے کے نظریے کو سامنے رکھ کر اپنے ہتھیاروں کو بڑھانے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،اس سلسلے میں 28 چینی کمپنیوں کو امریکی محکمہ تجارت کی کمرشل بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر چینی وزارت خارجہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کئی چینی کمپنیوں کو پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے امریکیوں کے حالیہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے واشنگٹن سے کہا کہ وہ ان اقدامات کو روکے،چین کے دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، بیجنگ کے اس عہدیدار نے امریکہ سے کہا کہ وہ چینی کمپنیوں کو دبانے کے لیے بہانے تلاش کرنا بند کرے۔
بیجنگ کے عہدیدار کا یہ تبصرہ امریکی وزارت تجارت کے اس اقدام کے جواب میں کیا گیا جس میں اس نے 37 غیر ملکی کمپنیوں پر ، جن میں سے 28 چینی ہیں، کو ریاستہائے متحدہ کی خارجہ پالیسی یا اس ملک کی قومی سلامتی کے مفادات کے خلاف سرگرم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔
امریکیوں کے نئے چین مخالف اقدام پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دونوں ممالک کے درمیان مختلف مسائل جیسے تائیوان، جاسوسی بیلون اور چین کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس کی فوجی مدد کے امکان کے بارے میں امریکی دعوی جیسے مسائیل میں کشیدگی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو روک دیا
?️ 8 جون 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین
جون
ٹرمپ کا جو بائیڈن پر شدید لفظی حملہ
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، یوکرین جنگ اور
مارچ
صیہونی فوج کے ہاتھوں دس فلسطینی زخمی
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں صیہونی حکومت
فروری
پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے
جولائی
یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کا بہت زیادہ امکان ہے: بائیڈن
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل
جون
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک سال میں 953 فلسطینیوں کے مکانات تباہ
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دستاویزی شماریاتی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
نائیجیریا میں ایک بار پھر شدت پسندوں کا بڑا حملہ، 30 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے
?️ 27 اپریل 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور شدت پسندوں
اپریل
لندن کا کیف سے طویل مدت تک فوجی مدد کا وعدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے منگل کی شام
جنوری