?️
سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے خلاف خبردار کیا اور چین کی ترقی کی تیز رفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ پوری دنیا کی تباہی کا باعث بنے گی۔
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے سی این این چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ فوجی تصادم کی طرف لے جائے گا جس کا نتیجہ دنیا کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔
کسنجر نے اس گفتگو میں دلیل دی کہ تاریخی نقطہ نظر سے چین کے لیے امریکہ کے دروازے کھولنا کوئی غلطی نہیں تھی،میرے خیال میں یہ تیس سالہ دور امریکہ کے لیے بھی مفید تھا،انہوں نے چین کی پیشرفت اور ترقی کی رفتار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس سے کہیں زیادہ تیزی سے ترقی کی جو سب نے سوچا تھا اور شاید ہمیں اس بارے میں پہلے سوچنا چاہیے تھا کیونکہ اب چین دنیا کا دوسرا طاقتور ترین ملک ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہاں جو بنیادی اور اہم مسئلہ پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ کا خیال ہے کہ (چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں) وہ جیت سکتا ہے، یہی خیال اور یقین ہمیں چین کے ساتھ ایک خاص تصادم کی طرف لے گیا، یہ خیال اوباما انتظامیہ کے اختتام یا ٹرمپ انتظامیہ کے آغاز میں واضح طور پر ظاہر ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکی یمن سے خوفزدہ؛ وجہ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی اہلکار نے المانیتور سے بات چیت میں اس بات
اگست
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا معاہدہ
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی
مئی
آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
?️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کور کمانڈرز
دسمبر
اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو جبری نقل مکانی کا منصوبہ
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل فی الوقت
مئی
’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق
?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل
9 مئی توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی بہنوں، اسدعمر و دیگر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع
?️ 9 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
دسمبر
صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:والہ نیوز بیس کے رپورٹر امیر بوخبوط نے اس حوالے سے
جون