امریکہ اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے:ترکی فیصل

امریکہ

?️

سچ خبریں:سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے ایک انٹرویو میں سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کو کئی شعبوں میں ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی صارفین نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر اس ملک کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل کے بیان شائع کیا جو رواں ماہ کی دوسری تاریخ کو "Podcast 966” کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں ان نے دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں چاہیے وہ اقتصادی میدان ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو۔

انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ سے نہیں نکل سکتا اس لیے کہ یہاں اس کے بہت سے مفادات ہیں نہ صرف اقتصادی اور تجارتی مفادات بلکہ سیاسی مفادات بھی ہیں، یہ تمام معاملات سعودی عرب اور امریکہ کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور میرے خیال میں سب جانتے ہیں کہ سعودی عرب اور امریکہ کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے، اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ایک سمت میں چلنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اوپیک + گروپ کے تیل کی پیداوار میں 2 فیصد کمی کے فیصلے سے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان قریبی اتحادیوں کی حیثیت سے تناؤ پیدا ہوا اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنے اختیارات پر نظرثانی کر رہی ہے، 5 اکتوبر کو OPEC+ گروپ کے ارکان نے تیل کی پیداوار میں 2% کمی پر اتفاق کیا۔

اس معاہدے کے مطابق یہ طے پایا کہ 20 لاکھ بیرل تیل یومیہ کم مارکیٹ میں بھیجا جائے گا، ایک ایسی پالیسی جس سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور امریکہ کے مطابق دنیا کی اس نازک صورتحال کا خاتمہ یوکرین کی جنگ میں روس کے حق میں ہو گا۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطین کے حامی مسلمان امیدوار نیویارک کے میئر ؛ٹرمپ برھم

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے لیے فلسطین

نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین 

?️ 6 نومبر 2025نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین اسرائیلی ذرائع

پاکستان اور امریکا کے مابین معاہدہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے

عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی

کیا اسرائیل اور اردن کے درمیان غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی ہے؟

?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کی زمینوں کو اسرائیلی اراضی

اردغان کی بشار اسد سے قریب ہونے کی کوشش

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان شام کے صدر بشار

حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع

?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف  کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے

الحدیدہ میں جنگ بندی کی 93 خلاف ورزیاں

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:   یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے