?️
سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بڑھتے ہوئے فاشسٹ نظریے کے خطرے کو یاد دلانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان انسان دشمن تحریکوں کو زندہ کرنے اور مختلف ناموں سے فاشسٹ نظریہ کو ابھارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی فسطائیت مخالف کانفراس 2022 میں ایک تقریر میں شامی سفیر ریاض حداد نے کہا کہ فسطائیت کا ایک اور پہلو بھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں شام میں بہت نقصان ہوا ہے اس لیے کہ یہ دہشت گردانہ تکفیری نظریہ ہے جس کو اپناتے ہوئے دہشت گرد گروہوں نے تباہی مچائی، بے گناہ لوگوں کو قتل کیا اور بچوں اور بوڑھوں کو ان کے گاؤں اور شہروں سے بے گھر کیا۔
شامی سفیر نے مزید کہا کہ شامی عوام کے عزم، فوج کی ہمت اور روسی فیڈریشن کی اپنے اتحادیوں اور دوستوں کی حمایت اور مدد سے ہم نے ان انتہا پسند گروہوں کو شکست دی،انہوں نے نشاندہی کی کہ شام میں روسی جوانوں کا خون نہ صرف شام یا روس کے دفاع کے لیے بہایا گیا بلکہ عظیم حب الوطنی کی جنگوں کی طرح پوری انسانیت اور انسانی تہذیب کے دفاع کے لیے بہایا گیا۔
حداد نے وضاحت کی کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی قیادت میں اس نسل پرستانہ نظریے کو دوبارہ پیش کرنے کی شیطانی قوتوں کی کوششیں ان سرحدوں پر ابھی رکی نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
سیاسی کشیدگی اور اپوزیشن کے مارچ کے درمیان پاک فوج کے نئے کمانڈر کی تقرری
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے اقتدار کی ایک شاخ سمجھنے والی فوج کے نئے
نومبر
ریکوڈک تنازع کے تصفیے کیلئے فنڈز کی منظوری
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
مارچ
صہیونیوں کا ایک اور جنگی جرم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ثمین الخیطان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشن
جولائی
کیا اب واٹس ایپ پر تصاویر انٹرنیٹ کے بغیر بھیجنا ممکن ہے؟
?️ 26 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی
اپریل
امریکی حکام ہر روز کیوں اسرائیل دوڑے چلے آتے ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ پیر کی شب صہیونی حکام سے ملاقات
جنوری
پی ٹی آئی کا بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، اہم مشاورتی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلی
?️ 10 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کا بجٹ پر حکومت کو ٹف
جون
دنیا ہماری مدد کی درخواست پر توجہ نہیں دیتی: کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی شمالی غزہ میں مریضوں اور طبی عملے کے خلاف
دسمبر