?️
سچ خبریں: عالمی حلقوں کی خاموشی کی وجہ سے صہیونی فوج فلسطینی شہریوں اور غزہ کی پٹی کے مظلوم باشندوں کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر اس پٹی میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی امداد کے حصول کے لیے لائن میں لگے مظلوم فلسطینی بھی صیہونی جارحیت کا شکار
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں واقع الکویت اسکوائر کے قریب صہیونی فوج کی اس وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے۔
گزشتہ روز غزہ سے المیادین چینل کے رپورٹر نے اطلاع دی کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع الکویت اسکوائر پر انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔
اس فائرنگ کے دوران 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: امدادی گاڑیاں کیسے صیہونی جارحیت کا شکار ہوتی ہیں؟
اس سے قبل صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں ان فلسطینیوں کی صفوں پر کئی بار گولیاں برسائیں جو ان امداد کے منتظر تھے۔
غزہ کی پٹی کے مظلوم باشندوں کے خلاف صیہونی فوج کے یہ وحشیانہ حملے دنیا کی خاموشی کی وجہ سے معمول بن چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مغربی پابندیوں کے سیلاب نے روسی معیشت کو مفلوج کیوں نہیں کیا؟
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:اگرچہ روس مخالف پابندیوں نے ماسکو کی معیشت کو 2.1% کم
مارچ
ایران و اسرائیل کی جنگ اسلام اور کفر کے درمیان معرکہ ہے:مفتی لیبیا
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:مفتی لیبیا شیخ صادق الغریانی نے ایران اور اسرائیل کے
جون
ایرانی مذاکرات کے بارے میں سعودی عرب کا دعوی
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اپنے دعوؤں کا اعادہ
اپریل
لبنان کا امریکی جنگ بندی کی پیشکش کا تحریری جواب
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان نے امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ
نومبر
سعودی عرب میں قتل عام پر ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اجتماعی
مارچ
سعودی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:آٹھ سال قبل غریب عرب ملک یمن پر سعودی اتحاد کے
نومبر
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کل ہوگی، فل کورٹ بینچ تشکیل
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد چیف جسٹس قاضی فائز
ستمبر
رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں امریکی سفیر نے ایک بار پھر تل ابیب
مئی