?️
سچ خبریں:وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں ملک کے شہریوں کے لیے جمہوری اسلامی ایران، عراق اور لبنان کے سفر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور ان تینوں ممالک میں موجود اماراتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد امارات واپس لوٹ آئیں۔
وزارت خارجہ امارات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں، وزارت خارجہ اماراتی شہریوں کے لیے جمہوری اسلامی ایران، جمہوریہ لبنان اور جمہوریہ عراق کے سفر پر پابندی کا اعلان کرتی ہے۔ وزارت ان تمام اماراتی شہریوں سے جو فی الحال ان ممالک میں موجود ہیں، اپیل کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد امارات واپسی کا انتظام کریں۔
اس اقدام کو امارات کی جانب سے اپنے شہریوں کی صورت حال پر نظر رکھنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک احتیاطی تدبیر قرار دیا گیا ہے۔ امارات کی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ شہریوں کو جاری کردہ تمام ہدایات اور سفارشات پر عمل کرنا چاہیے، اس نوٹیفکیشن میں رابطے اور ہم آہنگی کے لیے ایک فون نمبر بھی فراہم کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا صمود کاروان کے ساتھ وحشیانہ سلوک؛ ترک صحافی کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گرتا تونبرگ کے ساتھ غزہ جانے والے
اکتوبر
صیہونی کمانڈروں کا سب سے زیادہ ڈراؤنا خواب کیا ہے؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر صیہونی حکومت طویل عرصے تک لبنان کے جنوب میں
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
اپریل
وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے وادی تیراہ میں خوارج
جولائی
مقدمات کے فیصلوں اور ٹرائل میں تاخیر کی وجہ سے نیب ترامیم کی گئیں، وزیرقانون
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
مارچ
ٹرمپ کے پاس ایران کے مقابلے میں زیادہ آپشنز نہیں ہیں
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: نئی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران
مئی
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی غیر مشروط مدد زمانہ ختم
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:امریکی کے جریدہ نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں
جون
امریکہ کا سعودی حکام پر قید شہزادوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ سعودی ولی
فروری