?️
سچ خبریں:ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت اور جہاد اسلامی کے رہنما بسام السعدی کی گرفتاری نیز اس خطے میں اسرائیلی قابض افواج کے خلاف تنازعات میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر صیہونیوں کے خلاف ایک مہم چلائی گئی۔
جنین شہر فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں سے ایک اور صوبہ جنین کا سب سے بڑا اور مرکزی شہر ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں مشرق سے وادی اردن اور شمال سے مرج بن عامر کے کنارے واقع ہے، دیگر فلسطینی شہروں کے مقابلے اس شہر کی آبادی (39000 افراد) کم ہونے کے باوجود اس کا معاشی اثر اس کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔
جینین کے ماضی میں بہت سے نام رہے ہیں اور اس شہر کا نام قدیم مصریوں، بابلیوں اور آشوریوں کی کتابوں میں مذکور ہے،ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق کنعانیوں نے 2450 قبل مسیح کے آس پاس اس شہر کی بنیاد رکھی تھی، اس لیے یہ قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
جنین شہر کو فلسطینیوں کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد کے آغاز سے ہی اس کے شہریوں کی قابض حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں میں اس کے مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی وجہ سے، خاص طور پر دوسرےانتفاضہ کے بعد ایک اہم مقام حاصل رہا ہے، یہ شہر اب بھی صیہونی حکومت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین کیمپ میں حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت اور جہاد اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ بسام السعدی کے گھر پر حملے کے بعدسائبر اسپیس کے صارفین نے جنین کے واقعے سے متعلق ہیش ٹیگ پوسٹ کرکے حملہ آوروں کی کارروائی کی مذمت کی۔


مشہور خبریں۔
یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
?️ 13 ستمبر 2025یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
ستمبر
یمن پر صہیونی حملے کی ہولناک داستان؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے یمن کے غیر عسکری بنیادی
دسمبر
اپنے ملک میں تو ایک بیلون بھی برداشت نہیں،خود چاہے جو بھی کرؤ:یمنی عہدیدار
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
فروری
کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے 24 گھنٹوں میں 39 اموات ہوئیں
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
جولائی
شام کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں توسیع
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل نے شام کی دشمنی پر مبنی
مئی
مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل
جون
غزہ میں ہونے والے قتل عام کے مناظر ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی نہیں دیکھنے کو ملتے
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی دفاعی تنظیم کے ترجمان محمود بصل نے
مئی
پیٹرول بحران: قانون بڑے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہیں ہے
?️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس قاسم خان نے پیٹرول کی
اپریل