?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں الاقصیٰ بریگیڈز نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں 107 میزائل سے قابضین کے کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی۔
فلسطینی خبررساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے پیر کی شام غزہ میں صہیونی ہیڈکوارٹر پر 107 قسم کے گائیڈڈ میزائل سے حملے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
اس رپورٹ کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں الاقصیٰ بریگیڈز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈ کوارٹر پر 107 میزائل سے بمباری کی۔
دوسری جانب چند گھنٹے قبل شہید عمر القاسم کی فورسز نے غزہ میں قابضین کے ساتھ محاذ آرائی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزید 68 فلسطینی شہید اور 94 افراد زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جنگ میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد 33 ہزار 797 اور زخمیوں کی تعداد 76 ہزار 465 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں نئے میزائل کی رونمائی
جبکہ تقریباً 8000 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، اس کے علاوہ غزہ کی جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں 73 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی سے کالعدم القاعدہ برصغیر اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار
?️ 11 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں
ستمبر
ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ مشاہد حسین سید
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد
جون
بیرسٹر گوہر نے اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 21 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو
مارچ
اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جنوری
جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ
مارچ
غزہ میں خونریزی سے برطانیہ حیران
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور غزہ
اپریل
عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 25 اپریل 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان
اپریل
نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی
مارچ