الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ ہاوس کا رد عمل 

پیوٹن

?️

 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ ہاوس کا رد عمل

وائٹ ہاوس نے ان خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آلاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کی ملاقات سے متعلق سرکاری دستاویزات ایک ہوٹل کے پرنٹر پر رہ گئی تھیں۔
امریکی نشریاتی ادارے NPR نے رپورٹ میں کہا تھا کہ آٹھ صفحات پر مشتمل یہ دستاویزات، جن میں اجلاس کا شیڈول، مقامات، اور امریکی حکومتی عملے کے فون نمبر درج تھے، جمعے کو انکوریج کے قریب المنڈورف-ریچردسن ائیربیس پر طے شدہ ملاقات سے پہلے ایک ہوٹل میں پرنٹر پر پائی گئیں۔
کاخ سفید کی معاون ترجمان آنا کلی نے چینل نیوزنیشن کو بیان دیتے ہوئے کہا:
یہ مضحکہ خیز ہے کہ NPR نے چند صفحات پر مشتمل لنچ مینو کو شائع کیا اور اسے سیکیورٹی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس قسم کی نام نہاد تحقیقی صحافت ہی وجہ ہے کہ کوئی انہیں سنجیدہ نہیں لیتا، اور صدر ٹرمپ کی بدولت اب یہ ادارہ عوامی فنڈنگ سے بھی محروم ہو چکا ہے۔
دستاویزات کے مطابق، اجلاس کے جمعے کے سیشنز کی تفصیلات درج تھیں، حتیٰ کہ اس میں یہ بھی لکھا تھا کہ صدر ٹرمپ پوتین کے لیے ایک تحفہ لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مزید صفحات میں امریکی و روسی اعلیٰ حکام کے نام، تین امریکی اہلکاروں کے فون نمبر، اور ایک خصوصی لنچ کا مینو شامل تھا۔ مینو میں سلاد، فِلے مینیون اور ایک قسم کی مچھلی شامل تھی، تاہم یہ دوپہر کا کھانا بالآخر نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ دستاویزات غالباً امریکی وزارتِ خارجہ کے چیف آف پروٹوکول کے دفتر نے تیار کی تھیں تاکہ اجلاس میں سفارتی ماحول سازگار بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ جمعے کی شب صدر ٹرمپ اور صدر پوتین کی ملاقات امریکی فوجی اڈے المنڈورف-ریچردسن (انکوریج، الاسکا) میں ہوئی، جو تقریباً دو گھنٹے اور 45 منٹ تک جاری رہی۔ اس موقع پر روسی وفد میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور معاون یوری اوشاکوف شامل تھے، جبکہ امریکی وفد میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویتکاف موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار کون؛ٹرمپ کی زبانی

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر الزام عائد کیا

عرب لیگ کا مسجد الاقصی کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:عرب لیگ نے فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے ساتھ اپنی مکمل

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں 59 فیصد اضافہ

?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کے مقابلے

نیب کا اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا حکم

?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بڑا ریلیف دیتے

اسموٹرچ نے سعودی عرب کے خلاف ہماری کوششوں پر پانی پھیرا: صہیونی اہلکار

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اہلکار نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیئل اسموتریچ کے سعودی

بولٹن ایک انتہائی احمق شخص ہے: ٹرمپ

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق قومی سلامتی کے مشیر

پاک-روس دوستی اور افغانستان میں قیام امن کے لیئے روس کی کوششیں

?️ 11 اپریل 2021(سچ خبریں) طویل افغان جنگ لاکھوں انسانوں کو نگلنے اور لاکھوں لوگوں

سعودیوں کی طرف سے دو ریاستی حل کی از سر نو تجویز

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  کل منگل کو اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے