افغان فوج کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری

طالبان

?️

سچ خبریں:افغانستان کےصوبے پروان کی سکیورٹی فورسز کے کوآرڈینیٹر نے آج اعلان کیا ہے کہ افغان فوج نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس میں اس گروپ کے 21 ارکان ہلاک ہوگئے ۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کی سکیورٹی فورسز کے کوآرڈینیٹر محمد حمید نیازی نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ اس صوبے کے شینواری و سیاه‌گرد اضلاع میں ہوائی حملوں کے دوران اس گروپ کے متعدد کمانڈروں سمیت 21 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے۔۔

نیوز ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کی سکیورٹی فورسز کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہاکہ صوبہ پروان کے شینواری ضلع میں 14 طالبان ارکان اور سیاه‌گرد میں 7 دیگر افراد ہلاک ہوئے نیز اس گروہ سے تعلق رکھنے والا بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ تباہ کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ پروان کے شینواری و سیاه‌گرد اضلاع دو دن قبل طالبان کے حملوں کے بعد اس گروپ کے قبضے میں آئے تھے،واضح رہے کہ ایک طرف دوحہ میں بین الافغان مذاکرات چل رہے ہیں اور دوسری طرف طالبان اور افغان فوج کے درمیان آئے دن جھڑپیں ہو رہی ہیں کہیں طالبان مارے جارہے ہیں تو کہیں وہ متعدد شہروں کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں ،یادرہے کہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ اس ملک کے انخلا کر رہا ہے جبکہ بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی امریکہ ہی کوئی چال ہوسکتی ہے تاکہ وہ یہ ثابت کر سکے ہیں اس کے بغیر میں افغانستان میں امن کا قیام نہیں ہو سکتا اور یہاں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

راہداری عالمی معیشت کی جان ہے

?️ 20 مئی 2025سچ خریں: آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں "کوریڈورز” ایک اہم

صدارتی نظام سے متعلق شاہ محمود قریشی کا ہم بیان سامنے آگیا

?️ 22 جنوری 2022ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی

نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس میں صیہونی قابض حکومت کے فوجیوں کے

(ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات میں کوئی دلچسپی نہیں: فواد چوہدری

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا

عراقی وزیر اعظم نے امریکی افواج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️ 3 اپریل 2021بغداد(سچ خبریں)  عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد خوراک کی قلت کا خطرہ ہے، شہباز شریف

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان

ہماری موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار روس ہے: جانسن

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی

یوکرین کی سلامتی کی ذمہ داری یورپ پر ہوگی:امریکی نائب صدر

?️ 21 اگست 2025یوکرین کی سلامتی کی ذمہ داری یورپ پر ہوگی:امریکی نائب صدر امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے